مادہ پرستی کے دور میں قرآن و سنت کی دعوت انقلا ب کا پیش خیمہ ہے،ذکر اللہ مجاہد

مادہ پرستی کے دور میں قرآن و سنت کی دعوت انقلا ب کا پیش خیمہ ہے،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہاہے کہ مادہ پرستی کے دور میں نوجوانوں کا قرآن و سنت کی دعوت لے کر نکلنا اسلامی انقلاب کا پیش خیمہ ہے ۔ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ اور کرپشن کے خلاف جاری تحریک میں نوجوان ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے ۔تاریخ اسلام اس بات کی شاید ہے کہ مسلم نوجوان نے ہر مشکل دور میں صف اول میں رہتے ہوئے بہادری اور شجا عت کی داستانیں رقم کیں ، اسلام کے ابتدائی دور میں بھی زیادہ تر نوجوان ہی دائرہ اسلام میں داخل ہوئے تھے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفد میں مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ محسن خان عباسی ، مرکزی ترجمان شہزاد عباسی ، ناظم پنجاب عزیز گل توحیدی ، وقار ظفر و دیگر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں۔ مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے نوجوان قرآن و سنت کی تعلیمات کے ساتھ ساتھ اپنی دنیا وی تعلیم پر بھی توجہ دیں تاکہ ہم ترقی یافتہ قوموں کی صف میں شامل ہوسکیں جبکہ نوجوان کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کردار سازی پر بھی توجہ دینی چاہیے جس کی بدولت ہم مختلف محازوں پر کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارا معاشرہ اخلاقی طور پر پستی کا شکار ہوتا جا رہا ہے ۔ آکسفورڈ اور مغرب کی بڑی یونیورسٹیوں کے تعلیم یافتہ افراد نے کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے ہیں اور ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے۔
ذکر اللہ مجاہد