چودھری کرامت جٹ کی ساتھیوں سمیت تحریک انصافمیں شمولیت

چودھری کرامت جٹ کی ساتھیوں سمیت تحریک انصافمیں شمولیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعجاز احمد چوہدری نے اپنی رہائش گاہ پر پی پی 154 کیرا ں پنڈ سے چوہدری کرامت جٹ ، محمد فیاض گجر ، محمد وحید گجر ، اور پی پی 153سے میاں ارشد محمود کی ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے ملک اور قو م کو لوٹ مار کے سواء کچھ نہیں دیا ، نواز شریف مظلومیت کا رونا رو کر عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے ، پی ٹی آئی کی حکومت نے کے پی کے عوام کے لئے وہ کچھ کر دکھایا جو نواز شریف 35سالوں میں نہیں کر سکے ، عمران خان نواز شریف کے اعصابوں پر سوار ہو چکے ہیں نواز شریف نے تعصب کی عینک پہن رکھی ہے ، شکست خوردہ نواز شریف کو آئندہ اپنی شکست واضح ہو چکی ہے ، رونا دھونا چیخنا چلانا ان کے مقدر میں لکھا جا چکا ہے ،نواز شریف مافیا بڑھکیں مارنے کے بجائے اپنی لوٹ مار کا حساب دیں ، نوازشریف ہر محاذ پر ناکام ہو چکے ہے ، کٹھ پتلی حکومت ایک قومی مجرم کو سرکاری پروٹول دے رہی ہے ، پی ٹی آئی نے بہت بڑے بڑے جلسے کیے ہیں ، کوٹ مومن میں نواز شریف نے ناکام جلسی سے خطاب کیا اس موقع پر فیاض بھٹی ، علاؤ الدین ، ندیم جٹ ، فاروق شاہ، امجد خان ، سمیت دیگر رہنما و کارکنان موجود تھے۔