بھارتی فوج کی گولہ باری،عالمی برادری نوٹس لے،قاری زوار بہادر

بھارتی فوج کی گولہ باری،عالمی برادری نوٹس لے،قاری زوار بہادر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاری محمد زوار بہادر نے ورکنگ باؤنڈری لائن کے چاروا، باجرہ گڑھی، ہرپال، سجیت گڑھ اور چپراڑ سیکٹروں پر دوسرے روز بھی بھارتی سکیورٹی فورسز کی طرف سے فائرنگ اور گولہ باری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برداری اور اقوام متحدہ بھارتی جارحیت کا نوٹس لے ۔بھارتی حارجیت اور گولہ باری سے اب تک سینکڑوں گھروں اور میویشوں کا نقصان اوردرجنوں افرادشہید ہو چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارت کی اشتعال انگیزی اسرائیلی اور امریکی اشاروں پر ہے جو کسی صورت بھی پاکستان میں امن برداشت نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اس وقت پاکستان دشمن قوتوں کے آلہ کار کے طور پر پاکستان پر حارحیت مسلط کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کھلا اعلان جنگ ہے جس کا عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔ عالمی ادارے تماشائی کا کردارختم کریں ورنہ دو ایٹمی قوتوں کے درمیان جنگ سے دنیا بھر کا امن تباہ و برباد ہو سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء پاکستان کے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پروفیسر جاوید اعوان ،رشید احمد رضوی ،مولانا نصیر احمد نورانی ،محمد ارشد نقشبندی ، چوہدری غلام محمد اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔