مسلم لیگ(ن )اندرونی خلفشار کا شکار ہو گئی،عائشہ وارثی

مسلم لیگ(ن )اندرونی خلفشار کا شکار ہو گئی،عائشہ وارثی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی مرکزی رہنما عائشہ وارثی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اب اندورنی خلفشار کا شکار ہو چکی ہے ، دوسروں کو جمہوریت پت بھاشن دینے والے خواجہ آصف پہلے اپنے بڑوں کا ریکارڈ چیک کر لیں کس کی مجلس شوریٰ میں کس نے چئیرمین بننا پسند کیا تھا؟اسی طرح کیا میٹر ریڈر سے ارب پتی بننے والے اخلاقیات پر لیکچر دیں گے ،انہوں نے کہا کہ شریف فیملی کی کرپشن کو تحفظ دینے کی ڈیوٹی سر انجام دینے والے بے نقاب ہو چکے ہیں ،انہوں نے کہا کہ پورے ملکی سسٹم کو یرغمال بنانے والوں کی ہر سیاسی چال ناکام ہوگی،شریفوں کو قتلوں کا جواب اور کرپشن کا حساب دینا پڑے گا،اداروں کو اپنی مفادات کی بھٹی میں جھونکنے والے عوام کا سامنا کرنے کے قابل نہیں رہے ۔