اسلام پاکیزہ زندگی بسر کرنے کادرس دیتاہے،علامہ راغب نعیمی

اسلام پاکیزہ زندگی بسر کرنے کادرس دیتاہے،علامہ راغب نعیمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان علامہ ڈا کٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ اسلام ’’پاکیزہ زندگی‘‘ بسر کرنے کادرس دیتاہے۔ بچوں کوخود حفاظتی اقدامات بارے آگاہی دینے کی دین حنیف میں کوئی ممانعت نہیں۔ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس میں انسان کی پیدائش سے لے کر وفات تک زندگی کے ہرمعاملے میں رہنمائی ملتی ہے۔ ہمیں بچوں کو پاکیزہ زندگی گزارنے کے اصول سکھانے ہوں گے تاکہ وہ معاشرے کے کارآمدشہری بن سکیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ معاشرتی اصلاح اور بہتری کادائرہ گھر سے شروع ہوتاہے والدین اپنے بچوں کی تربیت اس انداز سے کریں کہ وہ جوانی میں کسی غلط راستے پر گامزن نہ ہوجائیں۔ معاشرہ کو اخلاقی تباہی سے بچانے کیلئے بچوں کی تربیت اسلامی اصولوں کے مطابق کرنا ہوگی۔ اسلام انسانوں کومعاشرتی زندگی تباہ وبربادکرنے والی چیزوں مثلاً ظلم وزیادتی ،قتل و غارت گری، بدکاری و بداخلاقی، چوری وزنا کاری وغیرہ سے بازرہنے کی تلقین کرتاہے۔ اسلام جرائم کو بالکل جڑسے اکھاڑنا چاہتاہے۔ اس لیے وہ انسانوں کو زیور اخلاق وکردارسے آراستہ دیکھنا چاہتا ہے۔
راغب نعیمی