شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں کانگو کے12فوجی ہلاک
گبون(این این آئی)افریقی ملک کانگو کے مشرقی سرحدی علاقے میں شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران کانگو کے کم از کم ایک درجن فوجی ہلاک ہو گئے ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات کانگو کے سکیورٹی اور سفارتی ذرائع نے بتائی ۔ کانگو اور یوگنڈا کی فوج نے الائیڈ ڈیموکریٹک فورسز کے جنگجوؤں کے خلاف گزشتہ ماہ سے ایک مشترکہ فوجی آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ کانگو میں واقع اقوام متحدہ کے ایک بیس کیمپ پر 80 گروپ نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں امن مشن پر تعینات تنزانیہ سے تعلق رکھنے والے 15 فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔