کامیابی کا رازمیری اصول پسندی ہے،آفرین پری
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمر آفرین پری نے کہا ہے کہ میری مقبولیت اور کامیابی کا راز اپنے کام سے ایمانداری اور لگن ہے وہ لوگ کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتے جو اپنے کام سے منافقت کرتے ہیں سٹیج ڈراموں میں بہتری آ رہی ہے اور شائقین کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔ آفرین پری نے کہا کہ میں سٹیج ڈراموں پر جس طرح پرفامنس کر رہی ہوں اور میری اداکاری کو پسند کیا جاتا ہے یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ شائقین میرے کام کو بے حد پسند کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میری کامیابی کا راز اپنے کام سے ایمانداری اور اصول پسندی ہے اور آئندہ بھی اسی طرح کام کرتی رہوں گی۔