پاکستانی فیشن انڈسٹری ترقی کی جانب گامزن ہے:بشریٰ دوست
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل بشریٰ دوست بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستانی میوزک اور ماڈلنگ کی دنیا بھر میں اپنی پہچان ہے۔پاکستان کی فیشن انڈسٹری ترقی کی جانب گامزن ہے۔غیر ملکی فیشن ڈیزائنرز کی کولیکشن یہاں بہت زیادہ پسند کی جا رہی ہیں۔پاکستان ہر شعبہ ہائے زندگی میں اپنا مقام بنا چکا ہے۔غیر ملکیوں کی ہماری فیشن انڈسٹری میں دلچسپی اچھا شگون ہے۔انہوں نے کہا کہ جلد ہی اپنے مداحوں کوایک نئے روپ میں نظر آؤں گی۔
میں ڈراموں کی نسبت ماڈلنگ اور میوزک میں اپنا نام پیدا کرنے کو زیادہ ترجیحی دو گی۔