ماں بننے کے بعدایشوریہ نے فلمی کیریئر کوپیچھے چھوڑ دیا: ابھیشک بچن
ممبئی( آن لائن )بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے کہا ہے کہ ا یشوریہ جب سے ماں بنی ہیں انہوں نے فلمی کیریئر کوپیچھے چھوڑ دیا ہے۔بھارت یمیڈیا کے مطابق اداکار ابھیشیک نے اپنی بیوی ایشوریہ رائے بچن کو سراہتے ہوئے کہا کہ خوبصورتی دیکھنے والے کی آنکھ میں ہوتی ہے ،ایشوریہ زبردست بیوی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھی ماں بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایشوریہ جب سے ماں بنی ہیں انہوں نے فلمی کیریئر کوپیچھے چھوڑ دیا ہے اور ان کی پہلی ترجیح ارادھیہ ہے جس کے لئے وہ سب کچھ کرتی ہیں۔