کانگو میں شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں 12سے زائد فوجی ہلاک

کانگو میں شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں 12سے زائد فوجی ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برازاویلے (اے پی پی) افریقی ملک کانگو کے مشرقی سرحدی علاقے میں شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران کانگو کے کم از کم 12فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ جرمن خبررساؔ ں ادارے کے مطابق کانگو کے سکیورٹی اور سفارتی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ کانگو اور یوگنڈا کی فوج نے الائیڈ ڈیموکریٹک فورسز کے جنگجوؤں کے خلاف گزشتہ ماہ سے ایک مشترکہ فوجی آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ شبہ ہے کہ 8 دسمبر کو کانگو میں واقع اقوام متحدہ کے ایک بیس کیمپ پر اسی گروپ نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں امن مشن پر تعینات تنزانیہ سے تعلق رکھنے والے 15 فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

مزید :

عالمی منظر -