سلامتی کونسل میں پاکستانی و امریکی مندوبین میں لفظوں کی جنگ
نیویارک(آئی این پی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے افغانستان سے متعلق منعقدہ خصوصی اجلاس میں امریکی اور پاکستانی مندوبین کے درمیان افغانستان کی صورتحال پر دلائل کا تبادلہ ہواجس کے دوران لفظوں کی جنگ بھی دیکھنے میں آئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی نا ئب وزیر خارجہ جان سلیوان نے کہا اب امریکا پاکستان کیساتھ نہیں چل سکتا کیونکہ اس نے دہشت گرد تنظیموں کے ارکان کو پناہ دے رکھی ہے، جوا ب میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے واضح کیا افغانستان اور اس کے اتحادیوں، خاص طور پر امریکہ کو پہلے افغانستان کے اندرونی چیلنجز پر توجہ دینا چاہیے نہ کہ وہ اس تنازعے کا الزام کسی اور کے سر دھریں، ملیحہ لودھی نے یہ بھی کہا وہ جو تصور کرتے ہیں کہ ایسی پناہ گاہیں افغانستان سے باہر قائم ہیں، ان کا حقیقت سے آگاہ ہونا ضروری ہے۔
لفظی جنگ