ٹرمپ کی 6مسلم ممالک کیخلاف سفری پابندیوں کے کیس کی سماعت اپریل میں ہوگی

ٹرمپ کی 6مسلم ممالک کیخلاف سفری پابندیوں کے کیس کی سماعت اپریل میں ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 واشنگٹن (آئی این پی) امریکی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کے سفری پابندیاں عائد کرنے کے اختیار پر حتمی فیصلہ دینے کیلئے دائر کردہ اپیلوں کی باقاعدہ سماعت رواں برس اپریل سے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سفری پابندیاں عائد کرنے کے اختیار پر حتمی فیصلہ دینے کیلئے دائر کردہ اپیلوں کی باقاعدہ سماعت رواں برس اپریل سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت نے بتایا کہ فریقین کے دلائل سننے کے بعد حتمی فیصلہ اس سال جون میں سنایا جائے گا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے منصب صدارت سنبھالنے کے بعد چھ مسلمان ملکوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی امریکا آمد کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ اس حکم کے خلاف مختلف ریاستی عدالتوں نے امتناعی احکامات ضرور جاری کیے تھے لیکن اس معاملے میں صدارتی اختیارات سے متعلق حتمی فیصلہ آنا ابھی باقی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے امتناعی احکامات کے خلاف ملکی سپریم کورٹ میں ایک اپیل بھی دائر کررکھی ہے۔

سفری پابندیاں کیس

مزید :

علاقائی -