ایران اور پاکستان کے درمیان ٹرین سروس بحالی کا فیصلہ

ایران اور پاکستان کے درمیان ٹرین سروس بحالی کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران (صباح نیوز)جنوب مشرقی ایران کے ریلوے امور کے سربراہ مجید ارجونی نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان نے دونوں ملکوں کے درمیان سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے کے دائرے میں زیارت، سیاحت اور مسافر نیز تجارتی ٹرینوں کی سروس کو بحال کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ ایران کی نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے مجید ارجونی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے دو روزہ اجلاس میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف ٹرینوں کی آمد و رفت سے اتفاق کر لیا گیا۔پاک ایران مسافر ٹرین کی بحالی کا اصولی فیصلہ اسلام آباد میں پاکستان اور ایران کے ریلوے کے ماہرین کی مشترکہ کمیٹی کے ایک اجلا س میں کیا گیا۔اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ یہ ٹرین مشہد اور قم سے چلے گی اور محرم الحرام کی آمد سے پہلے ٹرین سروس کے آغاز کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی۔اجلاس میں پاکستان اور ایران کے درمیان پندرہ مال گاڑیاں چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے خواہشمند تاجر حضرات اپنا سامان تجارت ایران بھیج سکیں۔
پاک ایران/ٹرین سروس

مزید :

علاقائی -