ڈیڑھ لاکھ کی آبادی کیلئے میلسی میں سیوریج، واٹر سپلائی کا افتتاح

ڈیڑھ لاکھ کی آبادی کیلئے میلسی میں سیوریج، واٹر سپلائی کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلسی(سپیشل رپورٹر)تیس کروڑ روپے کی لاگت سے سیورج اور واٹر سپلائی کے منصوبوں پر کال کیا جائے گا جس سے ایک لاکھ 50ھزارکی آبادی مستفید ہو گی الیکشن میں کئے گئے وعدے پورے کرینگے ان خیالات کا اظہار ایم این اے سعید احمد خان منیس نے بلدیہ کے گراؤنڈ مین پبلک ہیلتھ(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

انجینئر ڈیپار ٹمنٹ وہاڑی کے زیر اہتمام منصوبہ بحالی و توسیع واتر سپلائی اور سیورج میلسی شہر و ملحقہ آبادی کے سنگ بنیاد کے بعد تقریب سے کیا انہوں نے کہا کہ 300ایکڑ پر مشتمل دانش سکول میلسی ٹبہ سلطان پور تک35کلو میٹر میٹل روڑ 400آبادی کو بجلی کی فراہمی حلقہ پی پی 239میں تین ہائی سکولز کو ہائیر سیکنڈری سکولوں کا درجہ دیا گیا بعض پراجیکٹ سرکاری رقبون پر قابض سیا ست دانوں کی وجہ سے التوا ء کا شکار ہیں ہسپتال میں دل اور گردوں کا وارڈ بنائے گئے ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کیا گیا آئیندہ الیکشن مین اپنے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے عوام کے پاس سرخرو ہو کر جائیں گے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے خلاف نازیبا الفاظ مہذب معاشرے کو زیب نہیں دیتے۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر میلسی چوہدری عبدالغفار،ڈی ایس پی میلسی رانا اکمل رسول ،وائس چیئر مین مہر عبدالغفار،غلام نبی ایکسین،چوہدری محمد ندیم،محمد جمیل سگو،شیخ محمد سلیم ،اشتیاق بھٹی،مہر اکمل راؤ اکبر،ملک خوشی محمد ،ملک مشتاق احمد گنب ایڈووکیٹ،حافظ غلام اللہ عزیز اللہ شاہ طاہر،اعجاز احمد بھٹی ،چوہدری عبدالصمد،ملک وسیم ،چوہدری جعفر تحصیلدار آفتاب احمد ڈوگر،مشتاق چدھڑ،جہانگیر ہاشمی،شیخ جاوید،ملک راشد،احمد یار اچاری،شیخ انیس،چوہدری اکرم،ممتاز عاربی و دیگر نے شرکت کی۔