الیکشن کمیشن نے این اے 154 لودھراں میں بھرتیاں روک دی
اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 154 لودھراں میں پنجاب حکومت کی جانب سے کالجز میں درجہ چہارم کی خالی آسامیوں پر بھرتی روک دی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب حکومت نے سات ماہ قبل 13 جولائی 2017ء کو ضلع بھر کے کالجز میں درجہ چہارم کی 40 آسامیوں کے انٹرویوز لئے تھے لیکن اس وقت کامیاب امیدواروں کے تعیناتی آرڈر جاری نہیں کئے لیکن چند روز پہلے ضلع بھر کے تمام کالج پرنسپلز سے امیدواروں کی تعیناتی آرڈرز پر دستخط کروا لئے جس کیخلاف گورنمنٹ سید نصر الدین شاہ ڈگری کالج گوگڑاں کے پرنسپل نے الیکشن کمیشن کو تحریری درخواست دے دی جس پر ریٹرننگ آفیسر نے کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز لودھراں قاسم رضا کو اپنے دفتر میں طلب کر لیا اور تحریری طور پر بھرتی کا عمل روکنے کے احکامات جاری کئے۔
الیکشن کمیشن/آرڈرز