آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برج حمل
جنوری21 اتوار۔ مالی معاملات پر توجہ مرکوز رہے گی۔ جذبات اور غصے پر قابو کی ضرورت ہے ورنہ خواہ مخواہ کی پریشانی اور مسائل درپیش رہیں گی۔ شریک حیات کیساتھ تعلقات بہتر رہیں گے۔ سفر پیش آ سکتا ہے۔
برج ثور
جنوری21 اتوار۔ فرض شناسی ‘ سچائی اور ڈپلومیسی کا دامن ہاتھ سے نہ چھوٹے گا۔ کاروباری معاملات طے کر سکیں گے۔ نصیب یاوری کر سکے گا جس سے مالی فوائد بھی حاصل ہو سکیں گے۔ شخصیت میں نکھار آسکے گا۔
برج جوزا
جنوری21 اتوار۔ عزیز و اقارب کیساتھ درپیش مسائل کے حل کیلئے کوششیں کر یں گے۔ ملازمتی امور ڈپریشن میں رہیں گے لیکن جلد ہی مسائل سے چھٹکارہ مل سکے گا اور حالات میں بہتری آسکے گی۔
برج سرطان
جنوری21 اتوار۔ گھریلو ماحول خوشگوار رہے گا۔ مالی معاملات میں دوسروں کی رائے سے گریز کرنا بہتر رہے گا ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔ جنس مخالف کا کوئی فرد آپ کیلئے مددگار ثابت ہوگا۔ صحت بہتر رہے گی۔
برج اسد
جنوری21 اتوار۔ معاملات ملتوی ہونے سے وقت کا ضیاع ہوگا۔ کاروباری امور میں خواہ مخواہ کی رکاوٹیں آئیں گی لیکن یہ صرف وقتی ذہنی پریشانی ہوگی اور تمام معاملات وقتاً فوقتاً بہتر ہو سکیں گے۔
برج سنبلہ
جنوری21 اتوار۔ جائیداد سے متعلقہ امور بھی بہتر طور پر حل ہو سکیں گے۔ نئے معاملات شروع کرنے سے گریزکریں ورنہ نقصانات کا اندیشہ ہے۔ ہر مقصد میں کامیابی حاصل ہو سکے گی۔ صحت کا خاص خیال رکھیں۔

برج میزان
جنوری21 اتوار۔ جائیداد سے متعلقہ امور آپ کے حق میں رہیں گے۔ تقریب کا اہتمام کر سکتے ہیں۔ مسائل حل ہو سکیں گے اور ہفتہ پر سکون گزر سکے گا۔ تجربہ کار افراد مددگار ثابت ہوں گے۔ سفر پیش آ سکتا ہے۔
برج عقرب
جنوری21 اتوار۔ جنس مخالف کی طرف سے کشش محسوس کر سکتے ہیں۔ خاندانی مسائل بہتر طور پر حل ہو سکیں گے۔ مالی امور میں مصروفیت رہے گی۔ کیرئیر میں بہتری کے امکان ہیں اور عزت و شہرت میں اضافہ ہو سکے گا۔
برج قوس
جنوری21 اتوار۔ نوجوانوں کو بری صحبت سے پرہیز کرنا چاہئے ورنہ پچھتاوے کے ساتھ ساتھ نقصان کا بھی اندیشہ ہے۔ پینڈنگ کام مکمل کر سکیں گے۔ ذہن منتشر اور پریشان رہے گا مگر حالات جلد بہتر ہو سکیں گے۔
برج جدی
جنوری21 اتوار۔ کام کے دوران مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ مگر جلد ہی حل ہو سکیں گے۔ سفر سے ممکن حد تک گریز کریں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔ عزیز و اقارب کیساتھ تعلقات بہتر رہیں گے۔

برج دلو
جنوری21 اتوار۔ اہم کاروباری معاملات طے پا سکیں گے جو مستقبل قریب میں فائدہ مند رہیں گے۔ کام میں حوصلہ افزائی سے ہمت اور خود اعتمادی میں اضافہ ہو سکے گا۔ غلط فہمیاں دور ہو سکیں گی۔
برج حوت
جنوری21 اتوار۔ عزیز و اقارب کی طرف سے اچھی خبر مل سکے گی۔ مقاصد کے حصول کیلئے جدوجہد کر سکیں گے اور معمولی رکاوٹیں پیش آسکتی ہیں لیکن انشاء اللہ کامیابی