بنکاک سے لاہور آنیوالی پرواز میں 2 پاکستانیوں کی ایسی حرکت کہ جہاز میں افرا تفری پھیل گئی، لاہور پہنچتے ہی ایف آئی اے نے دونوں کو گرفتار کرلیا

بنکاک سے لاہور آنیوالی پرواز میں 2 پاکستانیوں کی ایسی حرکت کہ جہاز میں افرا ...
بنکاک سے لاہور آنیوالی پرواز میں 2 پاکستانیوں کی ایسی حرکت کہ جہاز میں افرا تفری پھیل گئی، لاہور پہنچتے ہی ایف آئی اے نے دونوں کو گرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بنکاک سے لاہور آنے والی تھائی ایئرلائن کی پروازمیں دوپاکستانی مسافر آپس میں لڑپڑے جس پر جہاز میں افراءتفری پھیل گئی لیکن لاہور لینڈ کرتے ہوئے متعلقہ اداروں نے دونوں مسافروں کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورآنیوالی پرواز ٹی جی 345میں دونوں مسافروں کے درمیان اس وقت لڑائی شروع ہوئی جب اپنی اہلیہ کیساتھ سفر کرنیوالے ایک مسافر نے اپنی نشست اس وقت پیچھے کردی جب پیچھے بیٹھے باریش مسافر کی فوڈ ٹرے تاحال نیچے تھی ، آپس میں تلخ کلامی اور تو تکار کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کو مکے مارے اور گالیاں دیں ۔
طیارے کے لاہور لینڈ ہوتے ہی دونوں مسافروں کو اے ایس ایف نے اپنی تحویل میں لے لیا ۔ ویڈیو دیکھئے