” جج اپنا کام کرنے کے علاوہ سب کام کرتے ہیں، چیف جسٹس اس کمیٹی کے سربراہ ہیں جو۔۔۔“بلاول بھٹو نے سیدھا چیف جسٹس آف پاکستان پر حملہ کردیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ججز اپنا کام کرنے کے علاوہ سب کام کر رہے ہیں۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے براہِ راست چیف جسٹس آف پاکستان کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ آئینی اصلاحات کمیشن کی سربراہی چیف جسٹس آف پاکستان کرتے ہیں جس کے ارکان چاروں صوبائی چیف جسٹسز ہوتے ہیں۔ قوانین کے مطابق آئینی اصلاحات کمیشن کو ایک سال میں 4 بار اجلاس بلانا ہوتا ہے لیکن 2015 کے بعد سے اب تک اس کا ایک بھی اجلاس نہیں بلایا گیا۔
انہوں نے ججز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ججز سیاست سیاست کھیل رہے ہیں اور ہر وہ کام کر رہے ہیں جو ان کے کرنے کا نہیں ہے لیکن وہ اپنا کام نہیں کر رہے ، اسی وجہ سے پاکستان میں انصاف سِسک رہا ہے۔
Law Reforms Commission headed by Chief Justice of Pakistan and has all provincial Chief Justices as members.Under the Rules,it has to meet 4 times a year. They haven’t met since 2015. While judges continue to play politician & do all jobs but theirs - justice suffers in Pakistan.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) January 21, 2018