نقیب اللہ محسود کے اہل خانہ کی سکیورٹی، آئی جی خیبر پختونخوا کے حکم پر ایلیٹ فورس کی 2 گاڑیاں روانہ

نقیب اللہ محسود کے اہل خانہ کی سکیورٹی، آئی جی خیبر پختونخوا کے حکم پر ایلیٹ ...
نقیب اللہ محسود کے اہل خانہ کی سکیورٹی، آئی جی خیبر پختونخوا کے حکم پر ایلیٹ فورس کی 2 گاڑیاں روانہ

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نقیب اللہ محسود کے اہل خانہ کو سکیورٹی کی فراہمی کیلئے آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود کے حکم پر ایلیٹ فورس کی 2 گاڑیاں روانہ کردی گئی ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ آئی جی خیبر پختونخوا کے حکم پر ایلیٹ فورس کی 2 گاڑیاں وزیرستان کے علاقے مکین روانہ کردی گئی ہیں۔ دونوں گاڑیوں میں موجود اہلکار کراچی میں راﺅ انوار کے ہاتھوں جعلی پولیس مقابلے میں مارے گئے نوجوان نقیب اللہ کے اہل خانہ کو سکیورٹی فراہم کریں گے ۔ یہ دونوں گاڑیاں کراچی پہنچنے تک مقتول نقیب اللہ کے اہل خانہ کے ساتھ رہیں گی۔

واضح رہے کہ مقتول نقیب اللہ کے اہل خانہ نے تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ثنا اللہ عباسی سے سکیورٹی خدشات کا اظہار کیا تھا جس کے بعد انہوں نے آئی جی کے پی سے رابطہ کرکے سکیورٹی کی فراہمی کی درخواست کی تھی۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /FATA /وزیرستان /خیبرپختون خواہ /پشاور /سندھ /کراچی