”ابا نے کہہ دیا ہے کہ انتظار کرو کیونکہ۔۔۔“ مولانا فضل الرحمان نے خواب میں حضرت آدمؑ سے گفتگو کا احوال سنا دیا، انہوں نے ایسا کیا مانگا کہ حضرت آدم ؑ نے انتظار کرنے کو کہہ دیا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

”ابا نے کہہ دیا ہے کہ انتظار کرو کیونکہ۔۔۔“ مولانا فضل الرحمان نے خواب میں ...
”ابا نے کہہ دیا ہے کہ انتظار کرو کیونکہ۔۔۔“ مولانا فضل الرحمان نے خواب میں حضرت آدمؑ سے گفتگو کا احوال سنا دیا، انہوں نے ایسا کیا مانگا کہ حضرت آدم ؑ نے انتظار کرنے کو کہہ دیا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خواب میں حضرت آدم علیہ سلام سے ٹیلی فونک رابطہ ہونے کا واقعہ سناتے ہوئے اس گفتگو کے بارے میں بھی بتا دیا ہے جو اس دوران انہوں نے ”ابا جی“ سے کی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”سب مرتے ہیں، تم کب۔۔۔“ ملالہ یوسف زئی نے ہاتھ میں ایسی چیز پکڑ کر تصویر بنوا لی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا، صارفین ایک بار پھر ”پھٹ“ پڑے

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں مولانا فضل الرحمان ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ”پانچ چھ سال پہلے غالباً میں بنوں میں تھا اور رات کو سویا ہوا تھا ۔ میں خواب دیکھ رہا ہوں کہ حضرت آدم علیہ سلام سے فون پر بات کر رہا ہوں، وہ مجھ سے فرماتے ہیں کہ تم کیا چاہتے ہو؟ میں نے کہا کہ امن چاہتا ہوں ۔

اس کے بعد لائن کٹی نہیں لیکن خاموشی کا ایک وقفہ آ گیا، میں سوچتا ہوں کہ میں کچھ کہوں تو بے ادبی ہے، مسلسل خاموش رہوں تو لائن کٹ جائے گی، تو میں نے سلام کیا۔ انہوں نے فرمایا، انتظار نہیں کر سکتے؟

تو انتظار تو کر رہے ہیں ہم، ابا نے کہہ دیا ہے کہ انتظار کرو، تو اس انتظار کو سامنے رکھتے ہوئے ہم نے آگے بڑھنا ہے، اتفاق رائے سے آگے بڑھنا ہے، ہمارے اندر کی روح امن مانگتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں۔۔۔سہاگ رات پر پاکستانی دولہا کی ایسی شرمناک ترین حرکت کے دلہن کی موت ہو گئی، ایسی تفصیلات کے کوئی آدمی تصور بھی نہیں کر سکتا

اسی لئے جب ریاست نے امن کے قیام کیلئے فوج کو میدان میں اتارا، اداروں کو میدان میں اتارا تو ہم نے حمایت کی کیونکہ ہم امن چاہتے ہیں۔ حکمت عملی پر اختلاف رائے ہو سکتا ہے لیکن ریاست مقدم ہے، اس نے فیصلہ کیا ہم نے پیروی کی، لہٰذا علماءکرام اس بات پر بھی غور کریں کہ ریاست کی اپنی شرعی حیثیت کیا ہے۔ “

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

قومی -ڈیلی بائیٹس -