کوئٹہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ایس ایچ او فضل الرحمن کاکڑ جاں بحق

کوئٹہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ایس ایچ او فضل الرحمن کاکڑ جاں بحق
کوئٹہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ایس ایچ او فضل الرحمن کاکڑ جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ فضل الرحمن کاکڑ جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فضل الرحمن اپنے گاڑیوں کے شو روم میں بیٹھے تھے کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی۔ سابق ایس ایچ او فضل الرحمن کو شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ دوسری جانب ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔