کئی سرکاری ترجمان نااہل ہیں: سلطان البازعی

کئی سرکاری ترجمان نااہل ہیں: سلطان البازعی
کئی سرکاری ترجمان نااہل ہیں: سلطان البازعی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی ابلاغی مشیر سلطان البازعی نے بعض عہدیداروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ میڈیا پر آنے سے تھر تھر کانپتے ہیں جبکہ کئی سرکاری ترجمان اپنے عہدے کے اہل نہیں۔ اہل افراد کو ترجمان بنایا جائے۔ ایسے لوگوں کو سامنے لایا جائے جو ملنے جلنے ، گفت و شنید اور پیغامات کی ترسیل کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ عوام کا حق ہے کہ ہم انہیں حقائق سے آگاہ کرتے رہیں۔ البازعی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی اس ہدایت پر تبصرہ کررہے تھے جس میں انہوں نے تمام سرکاری اداروں کو میڈیا میں آنے والی رپورٹوں اور تنقیدی اطلاعات کے فوری جواب کا پابند بنایا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -