ایک سال پہلے کہا تھا لوگ پانامہ کو بھول جائیں گے، نواز شریف کی مقبولیت نے میرا دعویٰ ثابت کردیا : خواجہ آصف

ایک سال پہلے کہا تھا لوگ پانامہ کو بھول جائیں گے، نواز شریف کی مقبولیت نے ...
ایک سال پہلے کہا تھا لوگ پانامہ کو بھول جائیں گے، نواز شریف کی مقبولیت نے میرا دعویٰ ثابت کردیا : خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں نے ایک سال قبل کہا تھا کہ پانامہ کیس کو بھکا دیا جائے گا اور عوام میں نواز شریف کی مقبولیت بتاتی ہے کہ لوگ پانامہ کیس کو سمجھتے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر “ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس میں سابق وزیر اعظم کا نام تک نہیں تھا اور نہ ہی ان کے خلاف پانامہ کے تحت کوئی فیصلہ آیا ہے۔ نواز شریف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت بتا رہی ہے کہ پاکستان کے عوام پانامہ کیس کو سمجھتے ہیں ۔ اس کیس میں میں سینکڑوں نام تھے ،جن کے پروسیکیوشن کے منتظر ہیں۔ میںنے ایک سال پہلے کہا تھا کہ لوگ پانامہ بھول جائیں گے اور آج میں ایک بار پھر کہتا ہوں کہ پانامہ کیس بھلا دیا گیا ہے۔


وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ کسی ادارے یا فرد کا نمک کسی عزت و حسب نسب والے شخص نے کھایا ہو تو وہ شکر گزار و احسان مند اور دعا گوہوتا ہے۔گالی یا لعن طعن کر نے والا صرف اپنی اصلیت کی پہچا ن کرا تا ہے۔تاہم انہوں نے اپنے اس ٹوئٹ میں کسی بھی شخص کا نام نہیں لایا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -