وہ خاتون جو بغیر ٹکٹ کے مسافر جہاز میں بیٹھ کر لندن پہنچ گئی، یہ ناممکن کام کیسے کرلیا؟ طریقہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک خاتون امریکہ سے بغیر ٹکٹ کے مسافر جہاز میں بیٹھ کر لندن پہنچ گئی اور اس نے یہ ناممکن کام ایسے طریقے سے کیا کہ سن کر ہر کوئی دنگ رہ گیا۔ theage.com.au کی رپورٹ کے مطابق 66سالہ میرلین ہارٹ مین نامی یہ خاتون ایئرپورٹ انتظامیہ کی نظروں سے بچ کر جہاز میں سوار ہونے اور مفت سفر کرنے کی ماہر ہے۔ حالیہ واقعے میں وہ اپنے بالوں سے چہرہ چھپا کر امریکی شہر شکاگو کے او ہیرے انٹرنیشنل ایئرپورٹ میںداخل ہوئی اور پھر رات بھر وہیں قیام کیا اور موقع پا کرچوری چھپے ایک جہاز میں داخل ہو گئی اور لندن جا پہنچی۔
رپورٹ کے مطابق میرلین برٹش ایئرویز کی پرواز میں داخل ہوئی جس کا شکاگو سے لندن تک کا 2400ڈالر (تقریباً2لاکھ 66ہزار روپے) کا ہے۔ برطانیہ میں اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ امریکی ایئرپورٹ پر خاتون چہرہ بالوں سے چھپا کر مسافروں کے کاغذات چیک کرنے والے 2افسروں کے پیچھے سے گزر کر ایئرپورٹ میں داخل ہوئی۔وہاں سے یہ ٹرمینل پر گئی اور امریکی ریاست کنیکٹیکٹ جانے والی ایک پرواز میں سوار ہونے کی کوشش کی لیکن فلائٹ ایجنٹ نے اسے روک دیا۔ چنانچہ یہ واپس آ کر ایئرپورٹ میں ہی سو گئی اور اگلی صبح برٹش ایئرویز کے ٹکٹ ایجنٹس کو دھوکہ دے کر جہاز میں سوار ہونے میں کامیاب ہو گئی۔ واضح رہے کہ میرلین 2016ءمیں بھی مفت سفر کرتی پکڑ گئی تھی۔ اس کے جہازوں پر مفت سفر کرنے کا ریکارڈ بہت طویل ہے۔