یہ پاکستانی خاندان دبئی میں بہت بڑی مشکل میں پھنس گیا، انتہائی افسوسناک خبر آگئی

یہ پاکستانی خاندان دبئی میں بہت بڑی مشکل میں پھنس گیا، انتہائی افسوسناک خبر ...
یہ پاکستانی خاندان دبئی میں بہت بڑی مشکل میں پھنس گیا، انتہائی افسوسناک خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں مقیم ایک پاکستانی خاندان کے متعلق انتہائی افسوسناک خبر آئی ہے، جو ایسی مالی مشکلات سے دوچار ہو گیا ہے کہ ان کی ملک بدری تک کی نوبت آ پہنچی ہے۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق 51سالہ جنید صدیقی اپنی اہلیہ مہناز اور تین بچوں کے ساتھ دبئی میں مقیم تھا۔ اس کے بچوں میں 22اور 21سال عمر کے دو بیٹے فوزالعظیم صدیقی اور فیض الکفیل صدیقی ہیں اور ایک 19سالہ بیٹی ہے۔ جنید صدیقی ایک کنٹریکٹنگ کمپنی میں پروکیورمنٹ منیجر کی نوکری کرتا تھا، جس نے گزشتہ سال مئی میں ڈاﺅن سائزنگ کی اور اسے نوکری سے ہاتھ دھونا پڑ گئے۔
اس کی اہلیہ مہناز سکول ٹیچر کی نوکری کرتی تھی لیکن بوجوہ اس کی نوکری بھی ختم ہو گئی۔ اب وہ اس قدر مقروض ہو چکے ہیں کہ ان کے خلاف عدالت میں مقدمات چل رہے ہیں۔ جنید صدیقی کا کہنا ہے کہ اسے اور اس کی اہلیہ کو فوری طور پر ایسی نوکریوں کی ضرورت ہے جو 1لاکھ 1ہزار200درہم (تقریباً ساڑھے 30لاکھ روپے)کا قرض چکانے اور ان کے روزمرہ کے اخراجات پورے کرسکیں۔رپورٹ کے مطابق 2005ءمیں جنید صدیقی کے گردے فیل ہو گئے تھے اور 2014ءمیں اسے مثانے کے غدودوں کا کینسر لاحق ہوا ۔ ان بیماریوں پر اٹھنے والے اخراجات نے ان کے مالی مسائل میں بنیادی کردار ادا کیا۔جنید صدیقی کا کہنا تھا کہ ”اگر ہم قرض واپس نہ کر پائے تو ہمیں ملک بدر کر دیا جائے گا اور ہمارے بچوں کی تعلیم ادھوری رہنے سے ان کا مستقبل تباہ ہو جائے گا۔ ان ساری تکالیف میں مجھ صرف اپنے بچوں کی تعلیم ہی کی سب سے زیادہ فکر ہے۔“

مزید :

عرب دنیا -