پوپ فرانسس پیرو میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

پوپ فرانسس پیرو میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے
پوپ فرانسس پیرو میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لیما(این این آئی)کیتھولک مسیحیوں کے روحانی رہنما پوپ فرانسس نے اپنے پیرو کے دورے کے دوسرے دن تروخییو صوبے کا دورے شروع کر دیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 81برس کے پوپ لاطینی امریکی ملک پیرو کے دارالحکومت لیما پہنچے تھے۔ تروخییو کے تاریخی قصبے ہوانچاکو میں میں وہ ایک دعائیہ تقریب کی قیادت کریں گے جبکہ اس تقریب میں 5لاکھ افراد کی شرکت کی توقع ہے،یہی نہیں اسی صوبے کے ایک اور قصبے بیونس آئرس کو سیلاب سے شدید تباہی کا سامنا رہا اورپوپ اس قصبے کا دورہ بھی کریں گے۔واضح رہے کہ پیرو میں شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے 130 انسانی جانیں ضائع ہو گئی تھیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں