سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی پہلی ہی فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار

سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی پہلی ہی فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار
سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی پہلی ہی فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی پہلی فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطا بق سری دیوی کا شمار بالی ووڈ کی معروف سٹارز میں ہوتا ہے اور انہوں نے بالی ووڈ کو بہت سی کامیاب فلمیں دی ہیں جس کے بعد اب سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور بھی فلم انڈسٹری میں قدم رکھ رہی ہیں اور ان کی فلم’’ ڈھڑک ‘‘کی شوٹنگ بھی جاری ہے۔معروف فلمی تجزیہ کار ترن آدرش نے فلم کا پوسٹر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی کیا ہے جس میں جھانوی کپور ہیرو ایشان کے ساتھ موجود ہیں.تاہم فلم کی ریلیز سے قبل ہی جھانوی کپور کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے کیونکہ ان کی فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ فلم کے پوسٹر کے ساتھ اسکی ریلیز کی تاریخ20 جولائی 2018 رکھی گئی ہے جبکہ پہلے یہ تاریخ6 جولائی تھی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

تفریح -