کابل ہوٹل پرحملے میں ملوث ہونےکاالزام مسترد، مکمل تحقیقات کی ضرورت ہے:دفترخارجہ

کابل ہوٹل پرحملے میں ملوث ہونےکاالزام مسترد، مکمل تحقیقات کی ضرورت ...
کابل ہوٹل پرحملے میں ملوث ہونےکاالزام مسترد، مکمل تحقیقات کی ضرورت ہے:دفترخارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان کابل کے ہوٹل پرحملے میں ملوث ہونےکاالزام مستردکرتا ہے اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی ضرورت ہے،حملے کی تحقیقات کے بجائے پاکستان پربے بنیادالزام لگایاگیاہے۔


واضح رہے گزشتہ شب کابل کے ہوٹل میں ہونے والے دہشت گردوں کی جانب سے حملے میں چالیس سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے ،جبکہ اس کے حملے کی ذمہ داری طالبان قبول کرچکے ہیں ۔
پاکستان کا اس معاملے میں موقف بہت واضح ہے کہ پہلے اس واقعے کی تحقیقات کی جائیں پھر کو ئی بات کی جائے ،بے بنیاد الزام تراشی کرنے سے گریز کیا جائے ۔