” اگر کلبھوشن زندہ گرفتار ہوسکتا ہے تو ذیشان کیوں نہیں “ سی ٹی ڈی کے دہشتگرد والے بیانیے پر حامد میر پھٹ پڑے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے سی ٹی ڈی کی جانب سے دہشتگرد قرار دیے جانے والے ذیشان کو زندہ گرفتار نہ کیے جانے پر اہم سوال اٹھادیے۔
اپنے ایک ٹویٹ میں حامد میر نے کہا کہ اگر ذیشان دہشت گرد تھا تو اسے زندہ گرفتار کیوں نہ کیا گیا؟اگر کلبھوشن یادیو زندہ گرفتار ہو سکتا ہے تو ذیشان کیوں نہیں؟ پنجاب پولیس نے مقتولین کے ورثا کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف کاٹی اور سی ٹی ڈی والوں کی ایف آئی آر میں ایک مقتول کو نامزد کر دیا، یہ بدنیتی ہے۔