ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (پیر)کا دن کیسا رہے گا ؟
حمل
21جنوری پیر۔ تقریب منانے کے لئے کوئی نہ کوئی بہانہ مل ہی جائے گا۔ دوست کی وجہ سے گمشدہ چیز مل جائے گی۔ اس لئے اس کا شکریہ ادا کریں۔ عملی کاموں میں بھرپور توجہ دیں۔
ثور
21جنوری پیر۔ معمہ خود بخود حل ہو جائے گا۔ آپ کو نظر آجائے گا کہ آپ اس دنیا میں کیوں آئے ہیں اور کیا کرنا ہے ہسپتال سے آنے والی خبر پریشان کن ہے۔
جوزا
21جنوری پیر۔ مستقبل سے متعلقہ امور دلچسپی کا باعث بنیں گے۔ کاروباری مصروفیت میں اضافہ ہوگا بے روزگار افراد کو روزگار کے مواقع مل سکیں گے۔
سرطان
21جنوری پیر۔ دوردراز سے کسی مہمان کی آمد کی اُمید ہے یا پھر آپ کو شہر سے باہر جانے کے مواقع ملیں گے سفر وسیلہ ظفر ثابت ہوگا۔ شریک حیات کا تعاون اور ہمدردیاں حاصل رہیں گی۔
اسد
21جنوری پیر۔ کاروبار یا رومانس کے متعلق کوئی اہم پیغام ملنے کی اُمید ہے۔ نئے معاہدے عمل میں آئینگے۔ نیا کام شروع کرنا مثبت رہیگا۔ مخلص دوست کا تعاون حاصل رہےگا۔
سنبلہ
21جنوری پیر۔خاندانی افراد میں اچانک کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے رومانس میں راز کے افشاء ہونے خدشہ ہے۔ قانونی امور کے سلسلے میں سفر پیش آسکتا ہے۔
میزان
21جنوری پیر۔ کامیابی حاصل کرنے کے لئے شارٹ کٹ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے لہٰذا محنت پر یقین کریں۔قریبی دوستوں سے تعلقات بہتر رہیں گے۔
عقرب
21جنوری پیر۔ چڑچرے پن کی عادت کو تعمیری اندازی میں تبدیل کر دیں۔ پس منظر میں سوالات کے جوابات مل جائیں گے۔ نفسیاتی صلاحیتیں اُجاگر ہونگی۔
قوس
21جنوری پیر۔ آپ کوئی اہم میٹنگ طے کر سکیں گے۔ کسی خاص دوست سے ملاقات کر سکیں گے اس ملاقات سے آپ کی حیثیت اور شخصیت میں نکھار پیدا ہوگا۔
جدی
21جنوری پیر۔ اس دن مصروف رہنے کے لئے پہلے ہی آرام کر لیں ۔ ایسا فیصلہ یا کام کرنا پڑے گا جس میں ذاتی قوت اعتماد کا استعمال زیادہ کرنا پڑے گا۔ اپنا لباس بھی موزوں رکھیں۔
دلو
21جنوری پیر۔خیراتی کاموں پر زور رہے گا۔ کارکن ساتھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں پہل کریں اور جدت پسندی پر زور دیں یہ وقت آپ کے لئے کچھ کر گزرنے کا ہے۔
حوت
21جنوری پیر۔باہر ڈِنر کا پروگرام بڑا شاندار ہے‘ عزیزوں کی دعوت کر دیں۔ ایک قانونی لین دین ختم کرنے کی کوشش کریں۔ ازدواجی حیثیت پر بھی توجہ دیں۔ صحت کا خیال رکھیں۔