کراچی، پولیس کی فائرنگ سے میاں بیوی زخمی ، ہسپتال منتقل کردیاگیا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے میاں بیوی زخمی گئے ، ہسپتال میں خاتون کی حالت تشویش ناک بیان کی جارہی ہے ۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کورنگی نمبر 4 میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے میاں بیوی زخمی ہوگئے، فائرنگ سے زخمی خاتون حاملہ ہے جس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے ،ایمرجنسی انچارج جناح ہسپتال کاکہنا ہے کہ خاتون کو آپریشن تھیٹر میں طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ اس کی شوہر عدنان کی حالت خطرے سے باہر ہے، پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالوں کی شناخت عدنان اور ثاقبہ کے ناموں سے ہوئی ہے، زخمی عدنان کے سر پر اور ثاقبہ کو پسلی میں گولی لگی ہے۔
ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں،پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں میاں بیوی ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوئے ہیں۔