اٹھاریویں ترمیم ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں،اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی:اسدقیصر
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصرنے کہا ہے کہ ان کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی، اٹھاریویں ترمیم کو ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، مزید بہتری کی ضرورت پڑی تو کریں گے، ٹی وی پر چلنے والی خبروں کا حقیقت سے تعلق نہیں، جس کے پاس جو مینڈیٹ ہے اس کا احترام کرنا چاہیے۔
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اس امر کا اظہار کراچی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کی جانب سے اپنے اعزازمیں استقبالہ میں کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی نے تحریک انصاف پر اعتماد کیا ہے ہم بھی وفا کریں گے اور اس شہر کے مسائل کو حل کریں گے۔سپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ ساہیوال واقعہ افسوسناک ہے، اس کی مذمت کرتے ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ ہم سب اٹھارویں ترمیم کے حق میں ہیں، ٹی وی پر چلنے والی خبروں کا حقیقت سے تعلق نہیں، جس کے پاس جو مینڈیٹ ہے اس کا احترام کرنا چاہیے۔