مصری بزنس مین کی پاکستان میں ایک لاکھ گھر تعمیر کرنیکی پیشکش، وزیر اطلاعات کی تصدیق

مصری بزنس مین کی پاکستان میں ایک لاکھ گھر تعمیر کرنیکی پیشکش، وزیر اطلاعات ...

لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدیر نے کہا ہے کہ(بقیہ نمبر50صفحہ7پر )

مصر کی ایک ارب پتی شخصیت نے پاکستان میں ایک لاکھ گھر تعمیر کرنے کی پیشکش کی ہے۔ٹوئٹر پیغام میں انہوں کہا کہ ارب پتی مصری باشندے نقیب ساوریس نے یہ پیشکش وزیراعظم عمران خان کے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں تعاون کیلئے کی ہے۔سرکاری ریڈیو کے مطابق مصری باشندے کی کمپنی اورہ ڈویلپرز پہلے ہی ایٹین کے نام سے اربوں ڈالر لاگت کی ہاؤسنگ سکیم پر کام کررہی ، اسلام آباد میں یہ سکیم مقامی شراکت داروں سیف گروپ اور کوہستان بلڈرز کے ساتھ مل کر2017 میں شروع کی گئی تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز عرب میڈیا میں اس حوالے سے خبریں دی گئی تھیں جس کی وزیر اطلاعات نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر تصدیق کی ہے۔

فواد تصدیق

مزید : ملتان صفحہ آخر