تقرری معاملہ ،دوست مزاری ،حسنین بہادر دریشک آمنے سامنے ڈپٹی سپیکر ’’فاتح ‘‘

تقرری معاملہ ،دوست مزاری ،حسنین بہادر دریشک آمنے سامنے ڈپٹی سپیکر ’’فاتح ...

جام پور (نامہ نگار ) سی ای او ایجوکیشن کی تقرری کے معاملہ پر ڈپٹی سیپکر پنجاب اسمبلی سردا ر دوست محمد مزاری اور صوبائی وزیر لائیوسٹاک حسنین بہادر دریشک کے درمیان لڑائی کا ڈراپ سین۔ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی برتری لے گئے۔ ایک ماہ تک ماتحت عملہ کو ڈرانے دھمکانے اور مبینہ طور پر دو سوپچانوے اساتذہ کے تبادلوں میں تین کروڑ روپے کمانے والے مہر افتاب احمد علوی لاہور ٹرانسفرکر دئیے گئے۔ تفصیل کے مطابق ایک ہفتہ قبل ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد خان مزاری نے راجن پور کے سابق ڈی ای او سیکنڈیری احسان اللہ (بقیہ نمبر57صفحہ7پر )

خان گورمانی کو بطور سی ای اوراجن پور تعنیات کر ایا ۔ صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی سردار علی رضا خان دریشک کو علم ہو اتو انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے احسان اللہ گورمانی کے ارڈروں کو کینسل کرکے اپنے پسند کے سی ای او فاروق احمد علوی کو لگانے کے لیے ایڑی چوڑی کا زور لگا دیا۔ بلکہ صوبائی وزیر نے وزیر تعلیم پنجاب مراد راس سے بھی احتجاج کیا۔ تاہم ایک ہفتہ تک جنگ جاری رہنے کے بعد ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی اپنے ہی ادمی احسان اللہ گورمانی کو جاننگ کرانے میں کامیاب ہو گئے۔ سابق سی ای او مہر افتاب احمد علوی جو کہ اپنے ماتحت عملہ کو ڈرانے اور ھکمانے میں مصروف کاررکھ کرکے اپنے مقاصدحاصل کرتے رہا۔ ،مبینہ طور پر تین سو کے قریب اساتذہ کے تبادلوں میں تین کرورڑ روپے کی رقم وصول کی گئی ۔ ذرائع نے دعوی کیا کہ اگر تبادلوں کے ریکارڈ کا معانہ کیا جائے تو کئی چہرے بے نقاب ہو ں گے ۔ سماجی تنظیموں اور اساتذہ کی بھاری تعداد نے کیے جانے والے تبادلوں کا ریکارڈ چیک کرکے اصل حقائق عوام کے سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری طرف نئے سی ای او احسان اللہ گورمانی آج مورخہ 21جنوری بروز سوموار کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر