ملک غلام رضا ربانی کھر کی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات ‘ اہم امور پر تبادلہ خیال
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ملک غلام رضا ربانی کھر ایم این اے 183کی قومی اسمبلی کے ایوان میں حلقہ این اے 183 کے نوجوانوں کیلئے روزگار کی فراہمی اور شوگر ملز کی آلودگی پر قومی اسمبلی کے ایوان میں خطاب، جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے ان(بقیہ نمبر51صفحہ7پر )
ایشو پر اپنے چیمبر میں ملک غلام رضا ربانی کھر سے ملاقات کی ،ملک غلام رضا ربانی کھر نے این اے 183 میں مقامی انڈسٹری میں مقامی افراد کیلئے کوٹہ مختص کرنے اور انہیں ملازمتیں فراہم کرنے اور شوگر ملز کی آلودگی سے پیدا ہونے والے مسائل پر سپیکر قومی اسمبلی کو آگاہ کیا، سپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں متعلقہ وزرا کو این اے 183 سے متعلق ان ایشوز پر ایوان میں انکے فوری حل کیلئے بریفنگ کا حکم دیا،انشااللہ یہ 5 سال حلقہ این اے 183 میں مسائل کے خاتمہ کے 5 سال ہیں۔