کوہاٹ ،تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ،اسلحہ سے بھری گاڑی پکڑی گئی، دو ملزمان گرفتار

کوہاٹ ،تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ،اسلحہ سے بھری گاڑی پکڑی گئی، دو ملزمان ...

کوہاٹ (آن لائن )کوہاٹ پولیس نے انڈس ہائی وے پر اہم کارروائی کے دوران خود کار ہتھیاروں سے بھری گاڑی پکڑ کر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ اسلحہ سمگلرنیٹ ورک کے (بقیہ نمبر52صفحہ7پر )

دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔کارروائی خفیہ اطلاعات پر مسلم آباد کے قریب پولیس چیک پوسٹ میں تلاشی کے دوران عمل میں لائی گئی ۔پکڑا گیا اسلحہ درہ آدم خیل سے آلٹو موٹر کار کے ذریعے بنوں اور وزیرستان سمگل کیا جارہا تھا ۔اے ایس پی صدر سرکل کوہاٹ محمد نبیل کھوکھر نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے بتایاپولیس نے کوہاٹ انڈس ہائی وے پر مسلم آباد کے قریب ناکہ بندی کررکھی تھی اس اثناء میں ایک مشکوک آلٹو موٹر کار نمبر پشاورBC-1718 کو تلاشی کی غرض سے روک لیا گیا ۔تلاشی کے دوران پولیس نے موٹر کار سے خود کار ہتھیاروں کی بھاری کھیپ برآمد کرکے موٹر کار میں سوار اسلحہ سمگلر نیٹ ورک کے دو ارکان خلیل آفریدی اور پیاؤ خان کو گرفتار کرلیا ۔ پکڑے گئے خود کار ہتھیاروں میں 8کلاشنکوف،142نائن ایم ایم کے پستول اور ساڑھے سات ہزار کارتوس شامل ہیں۔ اسلحہ سے بھری گاڑی سمیت گرفتار دونوں سمگلروں کا تعلق درہ آدم خیل سے ہے جبکہ پکڑا جانیوالا اسلحہ درہ آدم خیل سے آلٹو موٹر کار کے ذریعے ضلع بنوں اور بعد ازاں وزیرستان سمگل کیا جارہا تھا۔گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ جرما میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

تخریب کاری ناکام

مزید : ملتان صفحہ آخر