پیپلز پارٹی آئندہ ملکی ‘ سیاسی حالات کامقابلہ کرنے کیلئے تیار ‘ احمد محمود
صادق آباد(نامہ نگار) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے پارٹی چےئرمین بلاول بھٹو زرداری سے منظوری کے بعد پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب مینارٹی ونگ کے صوبائی (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )
عہدیدارن کیلئے سینئر نائب صدر پیٹر جان اور انفارمیشن سیکرٹری جنوبی پنجاب احتشام پرویز گل سمیت بہاولپور ڈویژن کیلئے پنوں رام پڈھیال کو بطور صدر نامزد کرکے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دئیے ہیں ۔دریں اثنا پیپلزپارٹی مینارٹی ونگ جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر بصرو جی نے پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر مخدوم سید احمد محمود سے انکی رہائش گاہ ماڈل ٹاون لاہور پر ملاقات کی جس میں چےئرمین بلاول بھٹو زرداری کے متوقع دورہ جنوبی پنجاب آمد‘ اقدامات کے حوالے سے تیاریوں کے سلسلے پر خصوصی گفتگو کی ۔صوبائی صدر مخدوم احمد محمود نے کہا کہ بھٹو شہید اور بی بی شہید کے مشن کو مکمل کرنے کیلئے ہر طرح جدوجہد اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرنا ہوگی کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے بھٹو شہید کے چاہنے والوں کی تیسری نسل آئین پاکستان کی حفاظت کیلئے میدان عمل میں اترچکی ہے جو آئندہ ملکی و سیاسی حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلے پر مہر لگانے والے آج اپنے فیصلے پر پچھتا رہے ہیں عوام کو سبزباغ دکھانے والے ہر محاز پر ناکام ثابت ہوئے ہیں پیپلزپارٹی باوجود اسکے حکومت گرانے کے حق میں نہیں حکومت کو اب خود ہی کنٹینر سے اتر جانا چاہئے عمران خان کے بیانات سے پوری دنیا میں جگ ہنسائی ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی سیاست ختم کرنے کے دعویدار سب سے زیادہ زرداری سے خوفزدہ ہیں بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکلنا پیپلزپارٹی کی اخلاقی فتح ہے جبکہ حکومت کی غیر سنجیدگی اور عدم دلچسپی کے باعث ملکی معیشت تباہ اور مہنگائی کی چکی میں پسنے والی غریب عوام فاقوں پر مجبور ہوچکے ہیں اس ملاقات کے موقع پر پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن و چیف کواڈئینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادرشاہین اور عطا ء حیدر گیلانی بھی موجود تھے۔
