مہنگائی ‘ بیروزگاری ‘ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی لاپتہ ‘ مسائل میں اضافہ

مہنگائی ‘ بیروزگاری ‘ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی لاپتہ ‘ مسائل میں اضافہ

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ عوام مسلم لیگ ن کا دورحکومت اوراس دور میں ہونیوالے ترقیاتی کام کو یاد کررہے ہیں،حلقہ این اے176پی پی281میں ہنجراء خاندان نے جوترقیاتی کام کرائے اسکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی(بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

، اب تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی عوام کو ڈھونڈنے سے بھی نہیں مل رہے، حلال تجارت میں اللہ تعالیٰ نے بے شمار برکات رکھیں ہیں اورحلال تجارت کرنا پیغمبری پیشہ ہے، تحصیل کوٹ ادو میں ان کے پہلے اورینٹ بل پاور ٹریکٹر شوروم کا قیام پنجاب کے تیز رفتار ترقی پذیر شہرکوٹ ادو میں پہلا قدم ہے ۔وہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر چےئرمین میونسپل کمیٹی ملک شاہد حسین برار،ثمر عباس گردیزی، صابر حسین گورمانی،وائس چییرمین سید ابرار حسین شاہ ، جنرل کونسلر چوہدری عبدالوحید، سابق جنرل کونسلر عاشق حسین، ،ماجد عرف ماٹو۔شوروم کے اونر سید زوار حسین شاہ ،زمیندار ومعززین علاقہ حاجی غلام حسن خان گورمانی،چوہدری طاہر شہزاد،حاجی روٗف خان،حاجی محمد بخش،حاجی ناصر،ملک خالد کارلو،سردار عباس خان نمڑدی،پیرفیاض حسین شاہ،چوہدری فرخ نظامی،سردار اصغر خان،سید کوثر عباس شاہ،خلیل خان گورمانی،سید ضمیر حسین شاہ،میاں مقبول قریشی،میاں ذولفقار علی قریشی،سید فیروز حسین سمیت تاجر وشہری بھی موجود تھے،انہوں نے کہا کہ چودہ سو سال قبل مسلمانوں نے حلال تجارت کر کے غیر مسلموں کو اسلام کی طرف مائل کیا تھا اس لئے موجودہ دور کے مسلمان بھی حلال روزگار کرکے پورے دُنیا کے لئے دینی اور دنیاوی لحاظ سے مثال قائم کریں،حلال تجارت میں اللہ تعالیٰ نے بے شمار برکات رکھیں ہیں اورحلال تجارت کرنا پیغمبری پیشہ ہے،قبل ازیں انہوں نے باقاعدہ طور پر فیتا کاٹ کر شوروم کا افتتاح کیا۔

لاپتہ

مزید : ملتان صفحہ آخر