پولیس حراست میں نوجوان جاں بحق ،سابق ایس ایچ او ،اے ایس آئی کا جسمانی ریمانڈ ختم

پولیس حراست میں نوجوان جاں بحق ،سابق ایس ایچ او ،اے ایس آئی کا جسمانی ریمانڈ ...

ملتان (خبر نگار خصو صی ) پولیس حراست میں تشدد سے 27 سالہ شخص کے جاں بحق ہونے کا معاملہ،مقدمہ میں گرفتار ملزمان سابق ایس ایچ او قادرپورراں فلک شیر پہوڑ اور اے ایس آئی نوید کو آج 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔سی پی او ملتان نے دونوں کو چارج شیٹ بھجوادی ہے۔واقعہ کے تفتیشی افسر ایس ایس پی آپریشنز کاشف اسلم کا کہنا ہے کہ مقدمہ(بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

کے سپیڈی ٹرائل کے لیے دونوں ملزمان کے خلاف جلد چالان مکمل کیا جائیگا۔جبکہ مقدمہ میں ملوث پولیس کانسٹیبلز کی گرفتاری بھی جلد عمل میں لائی جائے گی،جبکہ مدعی منیر نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ عمران کو پولیس اٹھا کر لے گئی تھی،اسے نہیں پتہ کس کے ڈیرے پر لے گئے تھے،اس لیے مویشی چوری کا الزام عائد کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی نہیں کروانا چاہتے ،ایس ایچ او فلک شیر پہوڑ،اے ایس آئی نوید اور ملوث کانسٹیبلز کو سزائے موت ملنی چاہیے،مقدمہ کے مقدعی منیر کی نشاندہی پر پولیس نے توقیر نامی شخص کو گرفتار کیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔

جسمانی ریمانڈ

مزید : ملتان صفحہ آخر