قبل از وقت پیدائش ‘ وکٹوریہ ہسپتال میں 10 روز کے دوران 50 بچے جاں بحق

قبل از وقت پیدائش ‘ وکٹوریہ ہسپتال میں 10 روز کے دوران 50 بچے جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں قبل ازوقت پیدائش سے ہونیوالی اموات میں خوفناک حدتک اضافہ ہوگیا ۔10 روز کے دوران پیدا ہونیوالے56 میں سے50 بچے وفات پائے گئے گزشتہ سال یہ تعداد ہزاروں میں تھی، بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں سال رواں کے دوران قبل ازوقت پیدائش اوراموات کی شرح میں تشویشناک حدتک اضافہ ہواہے ماہ رواں کے دوران ہسپتال میں56 پری میچور (بقیہ نمبر47صفحہ7پر )

بچے پیداہوئے جن میں سے50 وفات پاگئے گزشتہ برس اس طرح کے بچوں کی پیدائش اوراموات ہزاروں میں تھیں صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد کے دورہ بہاولپورکے دوران جب اس بات کاعلم ہوتوانہوں نے بھی سخت تشویش کااظہارکرتے ہوئے پوراریکارڈ قبضہ میں لے لیااورہدایت جاری کی کہ اتنی بڑی تعداد میں قبل ازوقت پیدائش اوراموات کے بارے میں مکمل تحقیقات کی جائیں اوراس کی وجوہات کاپتہ چلایاجائے ایم ایس وکٹوریہ ہسپتال ڈاکٹرعزیزالرحمن نے بتایاکہ اس سلسلہ میں تحقیقات کاآغاز کردیاگیاہے اورمکمل ڈیٹا اکٹھاکیاجارہاہے تاکہ ایسی پیدائش اوراموات کی وجوہات کاپتہ لگایاجاسکے تاکہ صحیح سمت میں اقدامات کرکے یہ شرح کم کی جاسکے جب اس سلسلہ میں متعدد ماہرین اورشہریوں کی توجہ مبذول کرائی گئی توانہوں نے غیرمعیاری اورناقص خوراک، مرغی کے گوشت کے استعمال، پولیواوردیگر بیماریوں کی ویکسی نیشن کواس کے عوامل قراردیاانہوں نے کہاکہ ملکی آبادی کم کرنے کیلئے یہ حکومتی ایجنڈابھی ہوسکتاہے ایم ایس ڈاکٹرعزیزالرحمن نے مزید بتایاکہ دیہی مراکز صحت سے بھی اس طرح کے کیس بی وی ہسپتال لائے جاتے ہیں اس سے بھی ہسپتال میں ان کیسز کی شرح زیادہ ہوتی ہے شہریوں نے حکومت سے اس سلسلہ میں ٹھوس تحقیقات کامطالبہ کیاہے۔
بچے