ریلوے میں ٹریکر سسٹم لانے کیلئے اقدامات شروع ،کراسنگ ختم ،ہرجگہ ہیڈ اوور برج بنائیں گے ،شیخ رشید احمد
ملتان(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے سیاسی مخالفین کے خلاف ایک مرتبہ پھر پیش گوئی کر دی،کہتے ہیں جوتشی نہیں‘ سیاسی ورکر ہوں ،اول تو مارچ میں ہی تمام چوروں‘ ڈاکوؤں،لٹیروں پر جھاڑو پھر جائے گا‘ نہیں تو دو مہینے کی گنجائش دیں‘ جھاڑو تو پھرنا ہی پھرنا ہے، فالودے،دہی بھلے(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )
والے اور مردہ افراد کے اکاؤنٹ سے اربوں روپے نکلیں گے تو اسکا کوئی نہ کوئی رنگ تو آئے گاا، عمران خان کے لئے بھی شیخ رشید نے سیاسی اندازہ لگا دیا ۔کہتے ہیں عمران خان امریکہ نہیں ٹرمپ پاکستان آئے گا ، عمران خان واحد ایسا لیڈر ہے جو آئی ایم ایف کے دباؤ کے سامنے کھڑا ہوا اور پڑوسی ملکوں سے امدادی معاملات چلائے،جنوبی پنجاب صوبے کا سپورٹر تھا اور رہوں گا، سانحہ ساہیوال بہت افسوسناک ہے جس عمران خان کو میں جانتا ہوں‘ وہ واقعے میں ملوث افراد کو نشان عبرت بنا دے گا، وزیر قانون کے مطابق میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ممبر بن سکتا ہوں،جب بن گیا تو شہباز دوسروں کا احتساب کرے ‘میں ان کا کروں گا، ریلوے میں 35 ارب کی پینشن ،31 ارب روپے کی تنخواہ،18 ارب روپے کا آئل‘ 30 ارب روپے کا بنکوں کا قرضہ ہے،اسکے باوجود ایک روپیہ خرچ کئے بغیر 20 نئی ٹرینیں چلائی ہیں ،عوام کے سامنے سب کچھ رکھ دیا ہے،اس عمر میں ہتھکڑیاں نہیں لگوانا چاہتا،ریلوے کی چند ہزار نوکریوں پر 10 لاکھ درخواستیں آئی ہیں وزیر اعظم عمران خان کے پاس جا کر پوچھیں گے کیسے کام چلائیں، پہلی تاریخ تکبغیر ٹکٹ سفر کرنے کے عادی افراد خود کو ٹھیک کرلیں ورنہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے پر جرمانے نہیں گرفتاریاں ہوں گی، ضرورت پڑی تو خود اپنی جیب سے پیسہ خرچ کر کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ٹرینوںں پر چھاپے ماروں گا، پاکستان ریلوے کی پٹری 70 سال بعد بدلنے جا رہی ہے،سارے کراسنگ ختم ہوں گے اور ہر جگہ اوور ہیڈ برج ہو گا،معیشت میں اتنا بڑا کام ہونے جا رہا ہے،سعودی فرماں رواں آئیں گے تو اس ملک میں بہت بڑی سرمایہ کاری ہو گی،ریلوے فریٹ ٹرینز پر سامان کی نقل وحمل کے حوالے سے تاجروں کو کردار ادا کرنا ہو گا ،فروری کا پورا مہینہ ٹرین پر ہوں گا،مہینہ خوش اخلاقی اور ہفتہ صفائی منانے کا اعلان کرتا ہوں،گزشتہ روز ملتان میں ڈویژنل سپریٹینڈنٹ ریلوے کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کا اتحاد گاجروں سے مٹی اتارنے کے برابر ہے،کوئی ان ہاؤس تبدیلی نہیںآئے گی اور نہ ہی ق لیگ کہیں جا رہی ہے،عمران خان کو جس امتحانوں سے گزرنا پڑ رہا ہے قوم اسکا ساتھ دے،سانحہ ساہیوال نہایت افسوسناک ہے،سرکاری ملازمین کے خلاف نامزد پرچہ درج ہو چکا ہے،ملزمان اگر مجرم ہوئے عمران خان انہیں نشان عبرت بنا دے گا،سانحے پر جس طرح قوم نے ردعمل دیا اس پر قوم کو سلام پیش کرتا ہوں،قوم ایسے ہی ہر کرپشن،ظلم اورمیرٹ کی خلاف ورزی کے خلاف عمران خان کے ساتھ کھڑی ہو گئی تو کوئی اس قوم کو زندہ اور پائندہ ترقی پسند قوم ہونے سے نہیں روک سکتا ۔اس موقع پر ریلوے سے متعلق معاملات پر بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عوام کے سامنے سب کچھ رکھ دیا ہے،اس عمر میں ہتھکڑیاں نہیں لگوانا چاہتا،ریلوے کی چند ہزار نوکریوں پر 10 لاکھ درخواستیں ا?ئی ہیں وزیر اعظم عمران خان کے پاس جا کر پوچھیں گے‘ کیسے کام چلائیں‘ کیا اپنے کپڑے سر عام دھوئیں،ریلوے ٹریک اور سگنلز کی حالت نہایت ابتر ہو چکی ہے،ایک ہفتے کے دوران بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں سے 6 کروڑ روپے اکٹھے کئے، بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں اور ناقص صفائی کی ذمہ داری براہ راست ڈی ایس ریلوے صاحبان پر عائد ہو گی،انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں شکایات سیل کھول رہے ہیں جو چوبیس گھنٹے فعال ہو گا،انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے کو عمران خان خود ہیڈ کر رہے ہیں بہت بڑا منصوبہ ہے، منصوبے کے تحت پاکستان ریلوے کی پٹری 70 سال بعد بدلنے جا رہی ہے،سارے کراسنگ ختم ہوں گے اور ہر جگہ اوور ہیڈ برج ہو گا،معیشت میں اتنا بڑا کام ہونے جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ملتان کی ریلوے اراضی پر نرسریاں قائم کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں،ریلوے میں ٹریکر سسٹم سمیت ریلوے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے جا رہے ہیں ابھی تین چار ماہ ہوئے ہیں کوئی جادو کی چھڑی نہیں آہستہ آہستہ تمام معاملات بہتر ہو جائیں گے،فروری میں ہفتہ صفائی اور مہنیہ خوش اخلاقی منانے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کے نظام کو ا?ن لائن کرنے سے بہت اچھا ریسپانس آیا ہے‘ اس کو بھی پورے پاکستان میں چوبیس گھنٹے فعال بنا دیا گیاہے،اب ٹکٹ بلیک نہیں ہو سکے گی،تاہم اب بھی قلیوں کی ملی بھگت سے جو ہو رہی ہے اس کا علم ہے بے خبر وزیر نہیں با خبر وزیر ہوں،8 سال بعد تھل ایکسپریس کا اجرا،رحمان بابا کا اسٹاپ ملنا،رحمان بابا میں 14 سال بعد علیحدہ لیڈیز کمپارٹمنٹ دینا ہماری کامیابیاں ہیں ،ملتان تا فیصل آباد شروع کی جانے والی فیصل آباد ایکسپریس میں مسافروں کی روازنہ کی بنیاد پر سو سے زائد تعداد اس بات کی نشاندہی ہے کہ ٹرین کامیابی سے چل رہی ہے،مارچ تک وی وی اآئی پی ٹرین چلائیں گے جس کا کرایہ زیادہ ہو گا لیکن اس میں فائیو اسٹار بیڈنگ اور کھانا فراہم کیا جائے گا،جو عوام پیسے بھر سکتی ہے ان کے لئے تاریخی سہولت لے کر آ رہے ہیں،پہلے 60 دن میں عوام نے جیسا ریسپانس دیا‘ اس پر عوام کا مشکور ہوں۔ اس وقت 22 تاریخ تک کسی ٹرین میں کوئی سیٹ نہیں ہے جس سے ثابت ہوتا ہے لوگوں کا ریل پر اعتماد بڑھتا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ بہت جلد پھر ملتان آؤں گا،ویٹنگ لاؤنج سمیت ریزرویشن دفتر کی جدید خطوط کے مطابق تعمیر نو اور فارمیسی کے قیام کی سہولیات دیں گے،ملتان کینٹ اسٹیشن کو جلد مزید جدت دیتے ہوئے جدید خطوط کے مطابق استوار کریں گے،اس حوالے سے ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں انہوں نے کہا کہ عارضی ملازمین کو ریگولر کرنا میرے بس میں نہیں ہے،پھر بھی گنجائش پیدا کر رہا ہوں کے ٹی ایل اے کے 15 سے 20 فیصد ملازمین ایڈجسٹ ہو سکیں،شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فنڈز کی انتہائی کمی ہے،وزیر خزانہ کا مشکور ہوں انہوں نے پینشن پر جو 300 ملین روپے کا کٹ لگایا تھا ،میری ملاقات کے بعد اسے واپس لیتے ہوئے بحال کر دیا ہے،ویجی لینس سیل کو پچھلے دور میں بھی ختم کیا اور اس دور میں بھی،یہ کیا مذاق ہے کہ 300 سے 400 افسران گھر بیٹھ کر تنخواہیں کھاتے رہیں۔ بورڈ سے کہہ کر 5 کمپنیوں کو بھی 2 تک محدود کروا دوں گا، پچھلے دور میں بھی فوج کی ویجی لینس دھڑلے سے ختم کی،اللہ کے علاوہ کسی کا ڈر نہیں ہے،عمران خان کی ٹیم کا ممبر ہوں‘ اسکو پتہ ہے ٹھیک کام کر رہا ہوں،ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے ٹرینوں میں ٹریکر سسٹم سمیت کال سنٹر اور شکایات سیل بنانے جا رہے ہیں،ریلوے کی پورے پاکستان میں 1 لاکھ 66 ہزار ایکڑ اراضی ہے۔ ملتان کی ریلوے اراضی پر فی الفور خانیوال اور ساہیوال کے نزدیک 10،10 نرسریاں قائم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں ،اس حوالے سے ملتان کے ایک افسر کو فوری طور پر قصور جا کر کمپنیوں سے بات چیت کرنے کا کہہ دیا ہے، انہوں نے کہا وزارت سنبھالنے کے بعد اللہ نے ہاتھ پکڑا اور 20 نئی مسافر ٹرینیں چلائیں جبکہ 800 فریٹ ٹرینیں ،فی الحال پرانی کوچز سے کام چلائیں گے،سابقہ سنگل ٹینڈر منسوخ کر کے نئی کوچز کے لئے نیا ٹینڈر دیا جائے گا۔ نئی کوچز آنے کے بعد انکو پرانی کوچز سے بدل دیا جائے گا،وزیر اعظم کی ہدایت پر تھل ایکسپریس کا 1 ماہ کے اندر اجرا ہو گا جبکہ رحمان بابا کا اسٹاپ بھی رکھا گیا ہے جبکہ مڈل فیل گینگ مین کی اسامیوں پر ہزاروں کی تعداد میں بی اے پاس نے درخواستیں بھیج دی ہیں۔ ان حالات میں قوم میرے ساتھ کھڑی ہو،وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کے دیرینہ مطالبے کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ تھل ایکسپریس کو شروع کیا جائے جو کہ پسماندہ علاقوں کے مسافروں کا تعلق کراچی سے جوڑے،ایک ماہ کے اندر فی الحال پرانی بوگیاں لگا کر تھل ایکسپریس کا اجرا کر دیا جائے گا۔وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ریل غریب کی سواری ہے افسران خود سٹیشنوں پرکھڑے ہوکرمسافروں سے پوچھیں کہ ان کوکوئی دشواری تونہیں ہوئی ، شیخ رشیدنے بریفنگ چھوڑ کراچانک ملتان ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا ، مسائل کا جائزہ لینے کے بعد ضروری ہدایات بھی جاری کیں،افسران کی کارکردگی سے ناخوش دکھائی دئیے، وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید اپنے دورہ ملتا ن کے دوران گزشتہ روز صبح دس بجے سے قبل ہی کینٹ ریلوے سٹیشن پہنچے جہاں سب سے پہلے انہوں نے ریلوے گراؤنڈ کے قریب نرسری کا افتتاح کیا جس کے بعد ڈی ایس ریلوے کے ہمراہ ریلوے ہسپتال کا دورہ کیا ،اس دوران ہسپتال کے سینئر ڈاکٹر سید عبدالسمیع نے وفاقی وزیر کو مسائل سے متعلق آگاہ کیا،ریلوے وزیر نے فوری طور پر ریلوے ہسپتال کی اپ گریڈیشن سمیت دیگر احکامات جاری کر دئیے،اس دوران زیر علاج مریضوں کی عیادت بھی کی۔ بعد ازاں وزیرریلوے دیگرافسران کے ہمراہ ڈی ایس ملتان ریلوے امیر محمد داؤد پوتا کے ہمراہ انکے دفترگئے جہاں افسران کی جانب سے انہیں ریلوے کے مسائل اوردیگراموربارے بریفنگ دی گئی ، اس موقع پروفاقی وزیرریلوے کا کہنا تھا لاہوراورملتان کے درمیان ٹرینیں بڑھارہے ہیں، ریلوے کراسنگز ایڈورٹائزنگ کمپنیوں کو دینے کا لائحہ عمل بنا رہے ہیں جو چاہے ان پھاٹکوں پر اپنی مرضی کی ایڈورٹائزمنٹ کریں لیکن ان کو فری آف کاسٹ آپریٹ کریں ، ریل کے پاس موجود زرعی اراضی میں سے پچیس ایکڑ ، ڈھائی ایکڑ فی نرسری کے حساب سے دس نرسریوں کو ٹھیکے پر دیا ج جائے۔ ،بریفنگ کے دوران ریلوے سٹیشن کا ذکرہونے پرشیخ رشید نے بریفنگ ادھوری چھوڑی اوراچانک ریلوے سٹیشن کے دورے کیلئے نکل پڑے جہاں پہنچ کرانہوں نے پلیٹ فارم پرمسافروں کے بیٹھنے کی جگہوں کا جائزہ لینے سمیت ریلوے ریسٹورینٹ اورقلیوں کے کمرے کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پروفاقی وزیرریلوے نے کئی مرتبہ ڈی سی او اورڈی ایس کی سرزنش بھی کی اورسٹیشن پرجلد فارمیسی قائم کرنے کی ہدایات جاری کیں ، بعد ازاں وزیرریلوے نے ریزرویشن آفس کا دورہ کیا۔ انہوں نے بکنگ آفس کو ائیر کنڈیشنڈ کرنے کا حکم دیا اورکہا کہ پرائیویٹ گاڑیوں کی بکنگ والوں کو ریزرویشن سے منتقل کریں۔
شیخ رشید
ملتان(نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے صنعتکاروں کی سفارش پر ملتان کو فریٹ ٹرین اور سبزی و فروٹ کی درآمدات کے(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )
لئے بوگی دینے کااعلان کردیا ایوان تجارت و صنعت میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانہ میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کفن کی جیب نہیں ہوتی‘یہ ملک ہم سب کا ہے ہمیں سب کاموں کے لئے حکومت کی طرف ہی نہیں دیکھناچاہیے۔ ہم ریلوے کے ہسپتال اور سکولز کی نجکاری کردیں گے،صنعت کار آگے بڑھیں اوراس موقع سے فائدہ اٹھا کر کاروبار اور ملک کی خدمت بھی کریں ملتان کے صنعت کاروں کو پاکستان ریلوے کی طرف سے کھلی آفر ہے کہ وہ جب چاہیں یہاں سے فریٹ ٹرین چلا دیں۔ ہم ان سے ٹریک اور دیگر سہولیات کا 23 لاکھ روپے فی پھیرا لیں گے۔آپ جتنا مرضی کمائیں یا مل کر اپنے مال کی نقل وحمل کریں۔اس کے علاوہ ہمارے پاس تین تین سو،چار چار سو ایکڑ ریلوے اراضی جگہ جگہ موجودہے صنعت کار آگے بڑھ کر یہاں نرسریاں بنائیں صنعت کاروں اور چیمبر ممبران کے دس بارہ سال پہلے بھی یہی مطالبات تھے آج بھی وہی ہیں اور اگر میں کچھ سال بعد پھر آیا تو امید ہے ایسے ہی مطالبات ہوں گے۔شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا ریل غریب کی سواری ھے اس کو منافع بخش ادارہ بنائیں گے تو یہ چلتا رھے گا اور ریل کو منافع بخش بنانے کے لئے تاجروں کو اپنا فریٹ ریل پر منتقل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ ٹاپ ایکسپریس ٹرینوں میں سے ایک ٹرین کابھی عنقریب ملتان میں سٹاپ مقرر کر رہے ہیں۔20 فروری تک مظفر گڑھ، لیہ، بھکراور کندیاں کے راستے اسلام آباد جانے والی ٹرین تھل ایکسپریس بھی دوبارہ چلادی جائے گی۔ اس وقت ملتان میں 38 ٹرینیں سٹاپ کررہی ہیں جو اس قدیم ترین اور اولیا ء4 اللہ کے شہر ملتان کے لوگوں کے لئے ایک بڑی سہولت ھے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ملتان سے چلنے والی زکریا ایکسپریس کو نئی کوچز اندازاََ پانچ ماہ میں مل جائیں گی کیونکہ ھم نے 230 نئی کوچز کے لئے ٹینڈرز جاری کر دیئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے اس سال 20 فریٹ ٹرینیں چلانے کا ٹارگٹ مقررکیا ہے جن میں ایک ملتان سے شروع ہوگی۔ ملتان سے چلنے والی یا یہاں سٹاپ کرنے والی لگ بھگ سب ٹرینوں کوراولپنڈی اورکراچی سے منسلک کررہے ہیں۔ ملتان لاہور ڈاؤن ٹریک بہت ہی اچھی حالت میں ہے۔اس پر ایکسپریس ٹرینوں کی سپیڈ بھی بڑھا دیں گے۔اس کے علاوہ ملک بھر سے کراسنگ پھاٹک ختم کردیں گے جس کے لئے چین سے معاہدہ کیا جارہا ہے شیخ رشید نے کہاکہ ملتان کو عنقریب سلیپر بوگی بھی مہیا کردی جائیگی۔اس کے علاوہ سبزی وفروٹ کے لئے بوگی کیلئے ان کے برآمدگان ڈی ایس ریلوے ملتان سے مل کربوگی کا کرایہ طے کریں ہم بوگی دیدیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ ہمیں اپنے معاشرتی رویوں میں بھی تبدیلی لانے کیضرورت ہے۔ یورپ میں بغیرٹکٹ سفر کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔ ہم نے بغیر ٹکٹ والوں سے صرف ایک ہفتے میں 6 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ وصول کیا ہے۔ اب ایسا نہیں چلے گا۔ یکم فروری سے بغیرٹکٹ والوں کو گرفتار بھی کریں گے ریلوے گارڈ کے ہونہار انجینئر بیٹے نے ٹرینوں میں لگانے کے لئے ٹریکر بناکر دےئے ہیں جس کے ذریعے اب شہری گھربیٹھے انٹرنیٹ کے ٹرین کا وقت معلوم کرسکیں گے ۔ایوان تجارت وصنعت ملتان کے صدر محمد سرفراز نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مہر ایکسپریس کی رفتار بڑھائی جائے اور ایک اے سی سلیپر دیا جائے۔ ملتان سے لاہور اورکراچی کیلئے دن میں ٹرینیں دی جائیں ملتان سے لاہور کی ٹرین کے اوقات کو صبح 5 بجے اورشام 5 بجے مقررکیاجائے۔ملتان سے کراچی کیلئے شاہ رکن عالم ایکسپریس جسے بند کردیا گیا تھا کو دوبارہ چلایا جائے۔ گرین لائن کوملتان میں سٹاف دیاجائے۔انکوائری کے لئے نظام کو بہتر اور سٹاف کو بڑھایا جائے۔قبل ازیں بورڈ آف منیجمنٹ ملتان انڈسٹریل سٹیٹ کے صدر خواجہ جلال الدین رومی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹریل سٹیٹ ملتان چھ سو ایکڑ اور لگ بھگ 600 انڈسٹریز پرمشتمل ہے۔ یہاں موجود ریلوے کراسنگ اکثر بند رہتاہے اس پر فلائی اوور یا انڈرپاس بنادیاجائے۔اس کے علاوہ ملتان ڈرائی پورٹ کیلئے مظفرگڑھ سے کارگوٹرین جبکہ ایک پلیٹ فارم سے دوسرے پرجانے کیلئے خصوصاََسپیشل افراد کیلئے برقی زینے بنائے جائیں۔سابقہ صدر خواجہ یوسف کے علاوہ رحیم یارخان،ڈیرہ غازیخان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدورنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے مطالبات کووفاقی سطح پرپزیرائی دلائی جائے۔ملتان پورے ملک میں چوتھے نمبرپرسرکاری محصولات دے رہاہے۔انہوں نے کہاکہ رحیم یار خان سے فریٹ ٹرین اورکراچی پنڈی اورفیصل آباد جانے کیلئے صبح اوردن کے اوقات میں ٹرینیں دی جائیں۔ اس موقع پرچیف ایگزیکٹو آفیسر سینئر جنرل منیجر ریلوے آفتاب اکبر،ڈی ایس ملتان امیرمحمد داؤدپوتا، ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر تنویر اے شیخ،سابق صدر چیمبر اسراراعوان،خواجہ بدرمنیر،خواجہ محمد فاروق،انیس خواجہ،سید افتخارعلی شاہ،آئل ملز ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ فاضل،خواجہ عثمان ‘میاں راشد اقبال اورپی سی جی اے کے شیخ عاصم سعید کے علاوہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اورتحریک انصاف کے عہدیداران بھی موجودتھے۔
بوگی
