شیخ رشید کی یونین رہنماؤں سے ملاقاتیں‘ مسائل جلد حل کرنیکی یقین دہانی

شیخ رشید کی یونین رہنماؤں سے ملاقاتیں‘ مسائل جلد حل کرنیکی یقین دہانی

ملتان (سٹاف رپورٹر، سٹی رپورٹر)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم پیکج کے تحت کام کرنے والے ملازمین کو بھی پانچ سال کے بعد کنفرم کرنے کے لئے جلد پالیسی بنائی جائے گی،سی ای او ریلوے کو ملازمین کے مسائل جلد حل کرنے کے حوالے سے احکامات بھی جاری کئے، تفصیل کے مطابق گزشتہ روزریلوے ورکر یونین ملتان ڈویژن کے ڈویژن جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اجمل او(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

ر چیئرمین محمد طفیل خان کی وفاقی وزیرریلوے سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ریلوے ملازمین کو درپیش آنے والے مسائل سے آگاہ کیا گیا،وزیراعظم پیکج کے تحت کام کرنے والے ریلوے ملازمین کو پانچ سال کی مدت کے بعد کنفرم کرنے، تمام ریلوے ملازمین کے سکیل اپ گریڈ کرنے سگنلوں ٹیلی کام الیکٹریک کے ایجنٹ ویگن کے سٹاف کی کمی اور ان کو بھی دوسری کیٹیگری کی طرح مراعات دینے کے بارے میں گفتگو کی گئی اور وفاقی وزیر کو تمام مطالبات تحریری طور پر دیے گئے جس کے جواب میں شیخ رشید نے کہا ٹی ایل اے پر کام کرنے والے ملازمین کو بھرتی سے پہلے کنفرم کیا جائے گا وزیراعظم پیکج کے تحت کام کرنے والے ملازمین کو بھی پانچ سال کے بعد کنفرم کرنے کے لئے جلد پالیسی بنائی جائے گی،اس موقع پر عہدیداروں نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ ملتان ڈویژن میں ریلوے ملازمین کو جہیز فنڈ، ایک بنیادی تنخواہ، گریجویٹی‘ ٹی اے ڈی اے وغیرہ کی ادائیگی نہیں کی جا رہی جس پر وفاقی وزیر نے کہا کہ تقریبا 2 سے 3 ارب روپے درکار ہیں اس کے لئے مرحلہ وار فنڈ دئیے جا ئیں گے۔ آخر میں عہدے داروں نے ریلوے منسٹر شیخ رشید کو بتایا کہ ملتان ڈویژن میں ایک اسکیل اور ایک اضافی انکریمنٹ جو کہ سکیل نمبر 1 سے سکیل نمبر 15 تک 2007 میں دی گئی تھی ‘ وہ اب نہیں دی جا رہی ہے ۔اس پروفاقی وزیر نے ریلوے کے سی ای او آفتاب اکبر کو فوری طور پر اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے احکامات جاری کئے۔ ٹریفک سٹاف کی کمی کو دور کرنے کے لئے انہوں نے ڈی ایس ملتان کو ٹی ایل اے بھرتی کرنے کے آرڈرکئے۔ وفد میں محمد ظفر جوئیہ جنرل سیکرٹری یارڈ سٹاپ اور اللہ بخش صدر درجہ چہارم ملازمین ملتان نے بھی اپنے مسائل بیان کیے جن پر وفاقی وزیر ریلوے نے سی ای او آفتاب اکبر کو فوری طور پر ان مسائل کو حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ وفد سے ملاقات کے دوران آفتاب اکبر سی ای او‘ محمد امیر داؤدپوتا ڈی ایس ملتان‘ صائمہ بشیر ڈپٹی ڈی ایس ملتان بھی موجود تھیں۔دریں اثناء وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے نادر خان صدر مین سٹریم ایسوسی ایشن برائے معذور افراد کی ملاقات شیخ رشید نے پاکستان ریلوے کو معذور افراد کے لئے قابل رسائی بنانے کا نادرخان سے وعدہ کر لیا اس موقع پر عوامی مسلم لیگ جنوبی پنجاب کے صدر بابو محمد اکرم انصاری بھی موجود تھے معذور افراد کیلئے بالکل سہولیات ریلوے میں میسر نہیں اس بات کا اعتراف کرتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کے ریلوے آئندہ آنے والے چھ ماہ میں معذور افراد کے لئے قابل رسائی ہو گا ان کے لیے ایک علیحدہ ڈبہ بنا رہے ہیں اور ہر مین پلیٹ فارم پرمعذور افراد کے لئے باتھ روم اور ویل چیر کی سہولت بھی میسر ہو گی، نادر خان کی معذور افراد کے لئے خدمات کا اعتراف کرتا ہوں اور ریلوے کو قابل رسائی بنانے کے لئے نادرخان سے بھی معاونت حاصل کی جائے گی۔ یاد رہے کہ چند روز پہلے سوشل میڈیا پر نادر خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں معذور افراد کو ٹرین میں درپیش مسائل کی نشاندہی کی گئی تھی پر معذور افراد کو ٹرین سے اترتے ہوئے دکھایا گیا تھا ویڈیو وائرل ہونے پر لاکھوں لوگوں نے وزیر ریلوے پر تنقید کی تھی اور مطالبہ کیا تھا کے معذور افراد کو فوری طور پر ریلوے میں سہولیات فراہم کی جائیں اور اس ویڈیو کا نوٹس شیخ رشید نے بھی لیا تھا۔علاوہ ازیں پاکستان ریلوے ٹریفک یارڈ سٹاف ایسوسی ایشن ملتان ڈو یژن کے جنرل سیکرٹری ظفر اقبال جوئیہ نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ڈی ایس آفس میں ملاقات کی جس میں انہوں نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ ریلوے ٹریفک یارڈ کے سٹاف کی کمی خطرناک حد کو پہنچ چکی ہے۔ فوری طور پر نئی بھرتی کی جائے تاکہ ملازمین کو محکمانہ پرموشن کا حق مل سکے ۔وفاقی وزیر نے کہا فوری طور پر بھرتی کاعمل نہیں کیا جا سکتا مگر انہوں نے ڈی ایس کو ہدایات دیں کہ اس صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے 30فیصد ٹی ایل اے پر سٹاف کے لیے سمری تیار کی جائے تاکہ اس معاملے پر بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں۔جنرل سیکرٹری ریلوے ٹریفک یارڈ نے اپیل کی کہ ہمارے آپریشنل الاؤنس کا ریٹ بہت کم ہے جبکہ اپ گریڈیشن کے معاملے میں بھی ابھی تک کوئی عملی کام نہیں ہوا جس پر وزیر ریلوے نے کہا کہ جو ملازمین ابھی تک اپ گریڈ نہیں ہوئے۔ ان کے لیے وہ ایک سکیل دے رہے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر