شیخ رشید کا ملتان سٹیشن کا دورہ‘ پاسبان رکشہ یونین کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ

شیخ رشید کا ملتان سٹیشن کا دورہ‘ پاسبان رکشہ یونین کا مطالبات کے حق میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے ملتان اسٹیشن دورہ کے دوران پاسبان رکشہ یونین نے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا،سیکیورٹی نے وفاقی وزیر تک پہنچنے سے روک(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

دیا،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید دیگر ریلوے افسران کے ہمراہ اچانک ریلوے ریزرویشن دفتر کے دورے پر پہنچے تو دفتر کے باہر پاسبان رکشہ یونین کے عہدیداروں نے احتجاجی مظاہرہ شروع کر دیا ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ غریب رکشہ ڈرائیور ہیں پارکنگ اسٹینڈ والے کی جانب سے فی چکر بیس روپئے لئے جاتے ہیں جو بھر نہیں سکتے،وزیر ریلوے مطالبہ کو مانتے ہوئے رکشہ اسٹینڈ کو فری قرار دے دیں،احتجاج کرتے مظاہرین نے ریلوے منسٹر تک پہنچنے کی بھی کوشش کی تاہم موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں روک دیا۔
رکشہ یونین