سانحہ ساہیوال ،ناموں کے بغیر ایف آئی آر انصاف کا قتل عام ہے،عوامی تحریک

سانحہ ساہیوال ،ناموں کے بغیر ایف آئی آر انصاف کا قتل عام ہے،عوامی تحریک

لاہور (آن لائن)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ ساہیوال واقعہ کے قتل عام میں ملوث(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

اہلکاروں کے ناموں کے بغیر ایف آئی آر کا اندراج بدنیتی اور انصاف کے قتل عام کا آغاز ہے، وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کے نوٹس لینے کے باوجود پولیس نے ملوث اہلکاروں کو بچانے کیلئے قانونی’’سہولت کاری‘‘ شروع کر دی، یہی واردات شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کے ساتھ بھی کی گئی تھی۔وہ گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں پارٹی عہدیداروں سے گفتگو کر رہے تھے۔خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کے نام ایف آئی آر سے نکلوانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپوزیشن لیڈر شہباز شریف حمزہ شہباز خود بے گناہوں کے قاتل اور درندے ہیں وہ ساہیوال واقعہ پر بیان بازی کر کے کس کو بے وقوف بنا رہے ہیں؟ قاتل شریف خاندان نے تو ماڈل ٹاؤن سانحہ میں ملوث افسروں اور اہلکاروں کو نہ صرف تحفط دیا بلکہ ترقیاں دیں اگر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو سزائیں مل جاتیں تو ساہیوال میں بے گناہ نہ مرتے۔

عوامی تحریک

مزید : ملتان صفحہ آخر