خواجہ بشیر احمد نقشبندی کی نماز جنازہ ادا ‘ وزیر خارجہ اور سیاسی شخصیات کا اظہار تعزیت

خواجہ بشیر احمد نقشبندی کی نماز جنازہ ادا ‘ وزیر خارجہ اور سیاسی شخصیات کا ...

ملتان(سٹی رپورٹر)ملتان کی معروف مذہبی روحانی شخصیت خواجہ بشیراحمد نقشبندی المعروف یاراں والے کی نماز جنازہ دربارحضرت شاہ رکن عالم نوری حضوری قلعہ کہنہ قاسم باغ پر(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

ادا کی گئی ،نماز جنازہ آستانہ عالیہ چورہ شریف کے سجادہ نشین پیر سید حسنین فاروق نے پڑھائی ۔نماز جنازہ میں مشائخ عظام،علماء کرام ،سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی جن میں سجادہ نشین خانقاہ حامدیہ صاحبزادہ ناصر میاں خان نقشبندی،صاحبزادہ محمد زبیرنقشبندی،صاحبزادہ مظہر عزیز نقشبندی،پیر سید محبوب علی شاہ جھنگ،پیر سید معصوم شاہ فیصل آباد،علامہ سعیداحمد فاروقی،سابق ایم این اے عبدالغفار ڈوگر،علامہ حفیظ اللہ مہروی،علامہ قاضی بشیراحمد گولڑوی،قاری امان اللہ مہروی،قاری غلام شبیرسواگی،میجر محمداقبال چغتائی،راؤ محمد عارف رضوی،رکن الدین ندیم حامدی،ڈی ای او سیکنڈری ریاض خان بلوچ،ڈی او خانیوال سید محمود نبی،محمد یونس غازی،محمد احسان سعیدی،چیئرمین محمد عمران ارشد،حافظ ظفر قریشی حامدی،راجہ کوثر سعیدی شامل تھے۔اللہ ہو کا فلک شگاف ذکر کرتے ہوئے ہزاروں عقیدت مندوں اورمحبین نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔لوگ ایک دوسرے کے گلے لگ کر روتے رہے۔نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن ملتان اورانجمن جانثارانِ پیر طریقت کے وفد نے خصوصی شرکت کی جبکہ جامعہ اسلامیہ خیر المعاد کے تمام طلباء نے اپنے اساتذہ کے ہمراہ نماز جنازہ میں شرکت کی۔دریں اثناء وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اورسجادہ نشین دربار عالیہ وادی عزیز شریف خواجہ محبوب الہی نسیم نے صاحبزادگان کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں خواجہ بشیراحمد نقشبندی کی رحلت پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

ادا

مزید : ملتان صفحہ آخر