نوجوان ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہے‘ مشرف خان

نوجوان ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہے‘ مشرف خان

سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملاکنڈ مشرف خان نے کہا ہے کہ نوجوان ملک و قوم کا عظیم سرمایہ ہے جس کو کسی صورت ضائع نہیں ہونے دینگے ۔صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نوجوانوں کے مسائل کے حل میں سنجیدہ ہیں اور انہیں تمام وسائل فراہم کرنے کے لئے تگ و دو کر رہے ہیں اسلئے ملاکنڈ کے کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو ضائع ہونے سے بچانے اور انہیں بھر پور مواقع فراہم کرنے کی غرض سے ضلع ملاکنڈ میں بیوٹیفیکیشن کے حوالہ سے مختلف جگہوں کا جائزہ لیکر سینئر کھلاڑیوں اور ایسوسی ایشن کے ممبران سے تجاویز لئے جار ہے ہیں ۔ بے پناہ ٹیلنٹ اور کھیلوں کے حوالہ سے زرخیز خطہ ملاکنڈ کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل آفس سخاکوٹ میں تحصیل درگئی کے سینئر کھلاڑیوں اور ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس سے کرکٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری آرشدعلی خان ، سینئر نائب صدر طاہر خان ،محمد انور لالا ، آرشد خان ، ناظم ویلج کونسل ساجد حسین مشوانی ، حبیب خان ، سینئر صحافی و کھلاڑی ولایت خان باچہ ، مسعود حسن ،محمد صابر خان ، حارث خان ، خیبر تاج، امجد علی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور ضلعی سپورٹس آفیسر سے کھلاڑیوں کے مسائل ، ان کے حل اور ایسوسی ایشن کو مذید فعال بنانے پر تفصیلی بحث کی ۔اس دوران ضلعی سپورٹس آفیسر مشرف خان نے ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ کے خصوصی ہدایات تحصیل درگئی میں مختلف جگہوں اور گراؤنڈز کا بھی معائنہ کیا ۔ مشرف خان نے کہا کہ ضلع ملاکنڈ میں کسی کھلاڑی کیساتھ زیادتی نہیں ہو گی اور سب کو ان کے وسائل کا برابر حق ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ ملاکنڈ کھیل کود ، مثبت سرگرمیوں اور نوجوانوں کے جسمانی نشوونما پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اس لئے ضلع ملاکنڈ کے مختلف یونین کونسلوں میں کھیل کود اور بیوٹیفیکیشن کے حوالہ سے مختلف جگہوں کا جائزہ لیا جارہا ہے جس میں سینئر کھلاڑیوں اور تمام سپورٹس ایسوسی ایشنوں کے عہدیداروں کے تعاون و حمایت کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ملاکنڈ میں بہت جلد انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی ہو گا جس میں تمام کھیل شامل کئے جائینگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر