محکمہ ٹیلی فون نوشہرہ میں اندھیر نگری چوپٹ راج صارفین کو دو ماہ کے بل نہیں بجھوائے گئے

محکمہ ٹیلی فون نوشہرہ میں اندھیر نگری چوپٹ راج صارفین کو دو ماہ کے بل نہیں ...

نوشہرہ(بیورورپورٹ) محکمہ ٹیلی فون نوشہرہ میں اندھیر نگری چوپٹ راج صارفین کو دو ماہ کے بل نہیں بجھوائے گئے جس کی وجہ سے صارفین ٹیلی فون کے بل جرمانے سمیت جمع کرانے پر مجبور محکمہ ٹیلی فون کے اعلیٰ حکام نوٹس لے تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹیلی فون نوشہرہ کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے سابقہ ٹھیکیدار کو چھٹی دے کر نئے ٹھیکیدار کو بل تقسیم کرنے کا ٹھیکہ دیاگیا نئے ٹھیکہ دار کے اہلکاروں نے ناتجربہ کاری کی بناء پر تمام بل دریا میں پھینک دئیے اور صارفین دو ماہ کے بل نہ ملنے پر محکمہ ٹیلی فون کے دفتر کے چکر کاٹنے لگے دوسری طرف محکمہ کے اہلکاروں نے اپنی غلطی وکوتاہی چھپانے کیلئے صارفین کے کنکشن بھی بلاک کردئیے اور کہا کہ آپ کے ذمہ دوماہ کے بل بقایا ہیں وہ جمع کریں تو تب ٹیلی فون لائن بحال ہوگا صارفین نے محکمہ ٹیلی فون کے اہلکاروں کو بتایا کہ ہمیں دوماہ سے ٹیلی فون کے بل موصول نہیں ہورہے تو ہم کہاں سے جمع کریں؟ اس پر محکمے کے اہلکاروں نے کمپیوٹر پر نئے بل بمع جرمانے بناکر صارفین کو تھما دئیے اور بتایا کہ بل جرمانے کے ساتھ جمع کریں کیونکہ یہ غلطی آپ کی ہے صارفین نے اہلکاروں کو بتایا کہ غلطی محکمہ کی ہو اور جرمانے ہم بھریں کیا یہ نیا پاکستان ہے؟

مزید : پشاورصفحہ آخر