حکومت ہر سطح پر مکمل ناکام ہو چکی‘ مولانا گوہر شاہ

حکومت ہر سطح پر مکمل ناکام ہو چکی‘ مولانا گوہر شاہ

چارسدہ (بیورو رپورٹ) حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے۔ احتساب کے نام پر انتقام کی روش جاری ہے۔ سانحہ ساہیوال بد ترین دہشت گردی ہے جس سے پورا ملک ہل گیا ۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما ء اور سابق ایم این اے مولانا گوہر شاہ نے دارالعلوم ا سلامیہ چارسدہ میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام آج زندگی کے بنیادی ضرورت کے پیچھے مارے مارے پھر رہے ہیں۔ ضلع بھر میں گیس لوڈشیڈنگ کی صورت میں عوام پر عذاب مسلط کیا گیاہے۔ حیات آباد میں خواتین کی سائیکل ریلی کی کوشش وطن عزیز بالخصوص پحتونوں سرزمین کو بے حیائی کے دلدل میں دھکیلنے کی سازش تھی مگر پشاور کے علماء اور جے یو آئی کے کارکنوں نے اس سازش کو ناکام بنا کر اسلامیان پاکستان کی نمائندگی کا حق ادا کردیا۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کے نام پر اپنے سیاسی مخالفین کو دبانے او را نہیں پابند سلاسل کرنے کا سلسہ جاری ہے اگر واقعی احتساب کرنا ہے تو کپتان پہلے اپنے گھر سے آغاز کریں اور علیمہ خان کے اربوں روپے کے جائیداد کی صاف و شفاف تحقیقات کریں اور اپنے پارٹی کے اراکین کا بھی احتساب کریں ۔ انہوں نے سانحہ ساہیوال کو بد ترین دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ نے وفاق اور پنجاب حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ضرور لگایاہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر