ساہیوال پولیس گردی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انیئر حسین بخاری

ساہیوال پولیس گردی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انیئر حسین بخاری

اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز سیدنیئر حسین بخاری نے کہاہے کہ ساہیوال پولیس گردی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ایک بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ معصوم بچوں کے سہارے چھیننے والوں نے ناقابل معافی جرم کا ارتکاب کیا۔نیئر حسین بخاری نے کہاکہ واقعہ میں ملوث ذمہ داران کا تعین کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ نیئر حسین بخاری نے کہ اکہ فوری اور تیز سماعت کے دریعے مجرموں کو نشان عبرت بنایا جائے۔

نیئر حسین بخاری

مزید : پشاورصفحہ آخر