حویلیاں‘ محکمہ ایری گیشن سے لگائی گئی گھوسٹ سکیموں کا انکشاف

حویلیاں‘ محکمہ ایری گیشن سے لگائی گئی گھوسٹ سکیموں کا انکشاف

حویلیاں (نامہ نگار ) حویلیاں و گردونواع سے آئے لوگوں کے وفد نے صحافیوں سے اپنے نہ بتانے کی شرط پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ تقریبا 5,سے 6سال میں حویلیاں و گردونواع کے علاقوں میں میں محکمہ ایری گیشن ایبٹ آباد کی جانب سے کروڑوں روپوں کی سکیموں کا اجراء کیا گیا جسکے تحت پوری پلاننگ کے تحت محکمہ اور ٹھیکیدار وں کی ملی بھگت سے آج تک کام ادھورے پڑے ہیں جنھیں کوئی پوچھنے والا شاہد پیدا نہیں ہوا عوام کا کہنا تھاکہ حویلیاں و گردونواع میں لگائی گئیں سکیموں میں اکثر مقامات میں پبلک ہیلتھ اور واپڈا کی بھی غفلت واضح ہے عوام نے محکمہ انٹی کرپشن ،نیب کے افسران سے فوری کاروائی کا مطالبہ کرنے کے ساتھ میڈیا نمائندوں سے اپیل کی کہ میڈیا ٹرائل کرکے مذکورہ سکیموں کی جانچ پڑتال کرکے تمام زمہ داران کو بے نقاب کیا جائے اور انھیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر